Skip to main content

Posts

Showing posts with the label New Year 2016

KHADIM RAZWI COMMENTS ON DHARNA

KHADIM RAZWI COMMENTS ON DHARNA     لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں تحریک لبیک کے ایک دھڑے کی جانب سے دھرنا ختم نہ کرنے اور ڈاکٹراشرف آصف جلالی کے الزامات کے بعد علامہ خادم حسین رضوی نے بھی جواب دیدیا ہے اور کہاہے کہ کوئی ان سے پوچھے کہ ان کے مقاصد کیا ہیں، ہماری ، تحریک کا نام تحریک لبیک یا رسول اللہ ہے، اسی کا سیاسی ونگ تحریک لبیک پاکستان بنایاہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین نے کہاکہ دھرنا پرامن تھا ، نہ جنگ ہوئی اور نہ ہی کوئی قتل و غارت ہوئی ۔ دوسروں کی ملانے کی بات کرنے اور اپنی ہی تحریک لبیک یارسول اللہ کو نہ جوڑپانے ، لاہور میں بدستور دھرنا جاری ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں علامہ خادم حسین نے کہاکہ ”یہ ان سے پوچھا جاسکتاہے کہ ان کے کیا مقاصد ہیں، ہم تو جس کام کیلئے گئے تھے ، سب کو پتہ ہے“۔  معاہدہ کرکے زریں اصولوں کو توڑنے اور ڈاکٹر اشرف جلالی کے تحریک لبیک کے چیئرمین ہونے سے متعلق دعووں کے سوال پر علامہ خادم حسین نے ب تایاکہ ”ٹھیک ہے ، ہماری تحریک کا نام تحریک لبیک یا رسول اللہ ہے، اسی کا سیاسی ونگ تحریک لبیک...

OPERATION STARTED AGAINST THE PROTESTER IN FAIZABAD ISLAMABAD

OPERATION STARTED AGAINST THE PROTESTER IN FAIZABAD ISLAMABAD  اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے شرکاء کو دی گئی گذشتہ رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا، اس دوران آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 'دھرنے کے شرکاء کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں'۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیاشدید شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں بھی  لے لیا۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔  پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں 12 زخمی لائے گئے، جن میں تین پولیس اور دو ایف سی اہلکار بھی  شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔آپریشن میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔جبکہ دھرنے کے شرکاء کی تعداد 800 کے قریب بتائی جارہی ہے...

ONE ESCAPED IN TURBAT

بلوچستان: قتل ہونے والے افراد کے 16 سالہ ساتھی کا اہل خانہ سے رابطہ   سیالکوٹ/ گجرات(ویب ڈیسک) بلوچستان کی تحصیل بلیدا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 15 افراد کے قتل کے بعد ان کے لاپتہ 16 سالہ ساتھی حیدر علی کی فون کال نے ان کے خاندان کو نئی زندگی دے دی۔سیالکوٹ کی سمبڑیال تحصیل کے جیتھکی گاؤں سے تعلق رکھنے والے حیدر علی، ان 15 افراد کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والے واحد فرد تھے جو غیر قانونی طریقے سے ایران جارہے تھے۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا حیدر علی اس امید کے ساتھ باہر جانا چاہتا تھا کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنا سکے گا۔ اسی مقصد کی خاطر انہوں نے رواں ماہ اپنے دو دوستوں 17 سالہ ابو بکر اور 16 سالہ ماجد کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ بد قسمت سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے فی فرد ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے انسانی اسمگلروں کو ادا کیے تھے۔ حیدر علی کے والد محمد اسلم جو پیشہ سے مزدور ہیں، نے بتایا کہ ان کا بیٹا اور اس کے دو دوستوں کو انسانی اسمگلروں کی جانب سے بہکایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں کی جانب سے بیرون ملک میں عیش و آرام کی...

WIFI IN HIS OWN HOME

مہنگے اور طاقتور رائوٹر کو گولی ماریں ۔۔ صرف 20روپے میں گھر میں ہی وائی فائی کے سگنلز سپر سونک بنانے کا آسان طریقہ جانیں  ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)ائنس دانوں نے وائی فائی سگنل کی رینج بڑھانے کا آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ انٹرنیٹ کی ترقی کے ثمرات جہاں اسمارٹ فونز، تھری جی اور فور جی وغیرہ کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں وہیں گھروں اور دفتروں میں ’’وائی فائی راؤٹرز‘‘ کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے جو مختلف آلات کو اپنے وائرلیس سگنلوں کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے اور ڈیٹا کا تبادلہ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات وائی فائی راؤٹر کے سگنل کچھ خاص طاقتور نہیں ہوتے جبکہ زیادہ طاقتور وائی فائی راؤٹر اپنے آپ میں ایک مہنگا سودا ہوتا ہے۔ اس مسئلے کا ایک حیرت انگیز حل گزشتہ دنوں ڈارٹ ماؤتھ کالج، نیو ہیپمشائر، امریکا کے ماہرین نے پیش کیا ہے جو بہت ہی سادہ، انتہائی آسان اور بے حد کم خرچ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وائی فائی راؤٹر کے سگنل کمزور ہوں تو انہیں طاقتور اور مضبوط بنانے کےلیے راؤٹر کے انٹینا پر ایک عدد دھاتی پنی (فوائل) مثلاً ایلومینم فوائل (کسی ٹوپی کی طرح) لپیٹ دی...

SHAHID AFRIDI DISASTROUS BOWLING AT DHAKA

Shahid Afridi best bowling at Dhaka  ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے دھوم مچا دی۔پاکستانی آل راؤنڈر کی تباہ کن بولنگ نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو راجشاہی کنگز پر 68 رنز سے فتح دلائی جب کہ بنگالی لڑکیوں نے شاہدآفریدی کی تباہ کن بولنگ پر پورا سٹیڈیم سرپراُٹھا لیا،کءی لڑکیاں ہوش کھوبیٹھیں۔۔ 202 رنز کا تعاقب کرنے والی ناکام سائیڈ 18.2 اوورز میں 133 پر ہمت ہارگئی، آفریدی نے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، ابوحیدر نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ذاکر حسین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان ڈیرن سیمی نے 19 رنز اسکور کیے۔قبل ازیں فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 201 رنز جوڑے، ایون لوئس 64، کیرون پولارڈ 52، سنگاکارا 28 اور آفریدی 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے، حسین علی نے 3 اور مہدی حسن مرزا نے 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ اس پرفارمنس کے بعد آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز مل گیا ہے، وہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 4 وکٹوں کا کارنامہ 11 ویں مرتبہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے، 2 بار انھوں نے میچ میں 5 ش...

TAHREK E LABBAK CONTINUED THEIR PROTEST IN ISLAMABAD

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کافیض آباد انٹرچینج پر قبضہ منگل کو آٹھویں روزبھی جاری رہا،جڑواں شہروں کے مکینوں کو شدیدپریشانی کا سامنا ‘ دھرنے کے شرکاء اور پولیس کے مابین تصادم میں 3اہلکار زخمی ہو گئےجبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیاگیا‘ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیاجبکہ پولیس نے جواب میں آنسوگیس کی شیلنگ کی ، حکومت نے واضح کیا ہے کہ ختم نبوت کے حوالہ سے انتخابی قانون 2017ء میں حلف نامہ میں ہونے والی غلطی کا فوری ازالہ کرکے اسے اپنی اصل حالت میں بحال کر دیا گیا ہے، لاکھوں افراد کو فیض آباد میں دھرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، یہ سلسلہ مزید برداشت نہیں کر سکتے، آخری بار بات چیت کریں گے، اس کے بعد قانون و آئین کے مطابق کارروائی ہو گی،جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے 1026کارکنان کے 3ایم پی او کے تحت نظربندی کے احکامات جاری کر دئیے گئے،گزشتہ روز وفاقی پولیس اور شرکا کے درمیان اس وقت تصادم ہوگیا جب دھرنے کے شرکاء نے آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ۔مظاہرین نے ہاتھوں...

THREE CONSECUTIVE HOLIDAYS ON THIS RABI-UL-AWAL

بارہ ربیع الاول پر ایک نہیں بلکہ تین سرکاری چھٹیاں ہوں گی  کراچی: 12ربیع الاول کے موقع پر ایک اورسرکاری چھٹی کا دن قریب آرہا ہے ۔ربیع الاول کا چاند20نومبر پیر کونظرآنے کا امکان جبکہ عیدمیلادالنبی یکم دسمبرکوہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 18نومبر 2017 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4بجکر42 منٹ پرپیدا ہوگا۔ اتوار 19 نومبر بمطابق 29 صفر المظفرکی شام پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چاند دکھائی دینے کاکوئی امکان نہیں ہے ۔اس ضمن میں رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے بتایاکہ بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے ۔ اس طرح عیدِ میلاد النبی جمعۃ المبارک یکم دسمبر کو ہونےکا امکان ہے۔

ADLIA KO 21 TOPON KE SALAMI

عدلیہ کے حوصلے کو 21توپوں کی سلامی-محمد بلال غوری   عدالتی اختیارات کا غلط استعمال تب ہوتا ہے جب جج قا نون کے بجائے اپنے سیاسی خیالات پر عمل کرنے لگتے ہیں۔امریکی قانون دان لامار ایس سمتھ چلی لاطینی امریکہ کا ملک ہے جس نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔1970میں انتخابات ہوئے تو سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ سینیٹر سلواڈور آلندے نے کامیابی حاصل کی۔اقتدار میں آتے ہی سلواڈور کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ا مریکی صدر نکسن کی اجازت سے سی آئی اے نے چلی کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیئے ایک خفیہ آپریشن کا آغاز کیا جس کے تحت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مہم شروع کروائی گئی۔جلسے ،جلوسوں اور ہڑتالوں کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔سی آئی اے کی منصوبہ بندی رنگ لائی اور سول حکومت کے خلاف چلی کی فوج اور عدلیہ نے گٹھ جوڑ کر لیا۔اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان نے سیاستدانوں سے متعلق تضحیک آمیز ریمارکس دینا شروع کر دیئے ،فوج نے میڈیا کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کیا اور یوں بے چینی بڑھتی چلی گئی۔11ستمبر1973ء کو چلی کی فوج نے اپنے ملک کے آئین کو بوٹوں تلے روند ڈالا اور منتخب حک...

INDIAN FORMER CRICKETER A. J MILKHA SING DIED

پچھتر  سالہ بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ انتقال کر گئے   لاہور نیوز ڈیسک :اے جی ملکھا سنگھ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں ہر کوئی کرکٹ سے لگاؤ رکھتا تھا، ان کے والد اور بھائی بھی کرکٹ سے وابستہ رہے۔ ان کے بھائی کرپال سنگھ نے بھارت کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچ کھیلے۔سابق بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے سابق کھلاڑی کی موت پر اظہار تعزیت کیا گیا، بائیں بازو سے کھیلنے والے بھارتی بلے تفصیلات کے مطابق اے جی ملکھا سنگھ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں ہر کوئی کرکٹ سے لگاؤ رکھتا تھا، ان کے والد اور بھائی بھی کرکٹ سے وابستہ رہے۔ ان کے بھائی کرپال سنگھ نے بھارت کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچ کھیلے۔سابق بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے سابق کھلاڑی کی موت پر اظہار تعزیت کیا گیا، بائیں بازو سے کھیلنے والے بھارتی بلے باز نے انڈین ٹیم کی جانب سے چار ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا تھا۔ اے جی ملکھا سنگھ کے والد اور بڑے بھائی بھی کرکٹرز تھے۔اے جی ملکھا سنگھ نے ...

AIK NIKKAH AISI BE TE

ایک نکاح ایسا بھی محمد قاسم شمالی ہندستان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتے تھے _ ایک دوپہر گھر میں آئے اور صحن میں بچھے ہوئے پلنگ پر بیٹھ گئے _ دوپہر کا کھانا نکالتے ہوئے بیوی نے کہا : "اجی، بچی کی شادی بیاہ کی بھی کچھ فکر کیجئے _" بچی تھوڑی دور باورچی خانے کے چبوترے پر بیٹھی دال دھو رہی تھی _ محمد قاسم نے ایک نظر بچی پر ڈالی _ بیوی نے ابھی پلنگ پر دسترخوان بچھایا ہی تھا کہ محمد قاسم اترے ، پیر میں جوتے ڈالے اور باہر چلے گئے _ بیوی کہتی رہ گئی کہ کھانا تو کھالیتے _ بیٹھک میں آکر محمد قاسم نے کسی سے کہا : "ذرا مولوی عبداللہ کو بلا لاؤ _" عبداللہ ان کے بھانجے تھے اور ابھی مدرسہ میں پڑھ رہے تھے _ قریب ہی کرائے کے ایک کمرہ میں رہتے تھے _ ماموں کا پیغام ملا تو بھاگے ہوئے آئے _ وہ کپڑے تو صاف ستھرے پہنے ہوئے تھے ، مگر پاجامے کے ایک پائنچے میں کھونچا لگا ہوا تھا اور کچھ لکھنے کے دوران دوات الٹ جانے کی بنا پر قمیص کے دامن پرروشنائی کا ایک چھوٹا سا نشان پڑ گیا تھا_ محمد قاسم نے بھانجے سے کہا :"میاں، تم نے اپنی شادی کے بارے میں کچھ سوچا؟" ماموں کے سوال پر ...

AGAR TESRI JANG-E- AZEEM HOTI TO

اسلام آباد (سپشل رپورٹ ڈیلی اوصاف ویب ٹیم )دنیا میں اگر تیسری جنگ عظیم شروع ہو تی ہے تو ان میں دس ممالک ایسے جو تیسری جنگ عظیم کے آثار سے محفوظ رہیں گے ۔یہ ممالک نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ جنگ کے اثرات سے بھی محفوظ رہیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں پہلے نمبر ’’فجی ‘‘ ہے ، بحرالکائل پر واقع یہ دور افتادہ جزیرہ ہے جو کہ بالکل امن پسند ہے فجی ہزاروں سال سے انسانی آباد کاریوں کا مرکز رہا ہے ۔ یہ جزیرہ اپنا اناج خود پید ا کر تا ہے ۔ اسی وجہ سے اگر دنیا میں جنگ عظیم سوئم ہوتی ہے تو یقیناً ’’فجی ایک محفوظ مقام ثابت ہو گا ۔ دوسرے نمبر پر’’ آئرلینڈ‘‘، یہ ایک امن پسند ملک ہے اور یہ نیٹو کا ممبر بھی ہے ۔ یہ جنگ عظیم سوئم ہونے کی صورت میں یہ بھی محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے ۔ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر’’ مالٹا‘‘ آتا ہے جو کہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے ۔ اور یہ یورپ میں واقع ہے ۔ جنگ عظیم دوئم میں بھی مالٹا ایک محفوظ مقام تھا ، اسی لیے اس جزیرے کو تسخیر کرنا آسان نہیں۔ یہ اتنا چھوٹا جزیرہ ہے کہ اگر اس پر ایٹم بم چلایا جائے تو وہ ایٹم بم ضائع کرنے کے مترادف ہو گا ۔جنگ عظیم سوئم کی ص...

MUSIC IN MARRIAGE HAS BEEN PROHIBITED IN PESHAWAR

خبر دار ، شادی میں میوزک اور گانا بجانا چھوڑدیں ورنہ نکاح نہیں پڑھایا جائےگا  پشاور(ویب ڈیسک) پشاور میں علما کے ایک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان شادیوں میں نکاح نہیں پڑھائیں گے جہاں بلند آواز سے میوزک چلا کر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو۔مولانا دوست محمد نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئےبتایا کہ ایک 30 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو، ان کا کہنا تھا اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو علاقے میں کوئی عالم اس کا نکاح نہیں پڑھائے گا، اگر اس کے باوجود کوئی نکاح پڑھائے گا تو اسے 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔دوست محمد نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ خالص عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے، انھوں نے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے درخواست کی کہ وہ فیصلے پر عملدرآمد میں ان کی معاونت کریں، شہر کے نواح میں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جب طالبان نے یہ علاقہ کنٹرول کیا تھا تو شادی بیاہ میں میوزک پر پابندی تھی تاہم اب وہ میوزک چلا سکتے ہیں۔مولانا دوست محمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈسک جوکیز اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال نے ان لوگوں کو پریش...

AN OLD MAN FIND THE SCAME OF TEST LABORATORIES AT PESHAWAR

پشاور میں ایک بزرگ کا کمال، لیبارٹریوں کے جعل سازی کے لیے کمال کی چال چلائی  پشاور: کے پی کے میں ایک بزرگ نے جعل سازی کا پتہ لگانے کے لئے تین سے چار سے لیبارٹریز میں پیشاب ٹیسٹ کے لئے نمونے کے طور پر قہوہ دے دیا اور کچھ گھنٹوں بعد رپورٹ وصول کی گئی جس کے مطابق مریض کو شدید گردوں کا مسئلہ لاحق ہے اور گردے کے زارت پیشاب کے ذریعے آ رہے ہیں۔ لہذا اسے مہنگی ادویات لکھ کر دی گئیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ دس دس ہزار روپے میں ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ایک میڈیکل رپورٹ میں بزرگ کو ہیپاٹائٹس سی بھی بتایا گیا ہے ۔ جب سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کروایا گیا تو اس میں کوئی بیماری نظر نہیں آئی ۔ یہ پاکستان کی بڑی لیبارٹریز کا ذکر ہے جس میں کام کرنے والے میٹرک اور ایف پاس ہوتے ہیں جو لوگوں میں بیماریاں نہ ہونے پر بیماریوں کا سراخ لگا لیتے ہیں ۔( بشکریہ: اردو پوائنٹ)

SHEHBAZ SHARIF ANNOYED ON IMRAN KHAN

خان صاحب عدالتوں سے بھاگتے ہیں ،پشاو رمیں ڈینگی آیا تو پہاڑوں پر چڑھ گئے‘شہبازشریف مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجندتک 90کلو میٹر سڑک کو دورویہ کرنے کا اعلان ، بہاوالدین ذکریایونیورسٹی کا کیمپس بنے گا،میٹروبس بھی چلے گی سیاسی مخالفین گلہ پھاڑ پھاڑ کرکہتے ہیں کہ بڑی کرپشن ہے، آپ اتنے چمپئن بنتے ہیں تو کوئی ثبوت بھی سامنے لائیں، نیازی صاحب ایسا شخص ہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے،اسے وہ بات بھی یاد نہیں رہتی جو وہ آدھا گھنٹہ پہلے کہہ چکا ہوتا ہے قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں، میرے تینوں ادوار میںدھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا،میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ مرنے کے بعد بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دیا جائے،جب تک جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب سے نہ ملا دوں ،میں چین سے نہیں بیٹھوں گا‘وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان او رمظفر گڑھ میں دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے اور جلسوں سے خطاب لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان او رمظفر گڑھ میں الگ الگ بڑے جلسوں سے خطاب کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی اوروہاں ...

PAKISTANI GOVT PROTEST ON LATEST DRONE ATTACK

اسلام آباد : ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستا ن کو دھمکی کے بعد پہلا ڈرون حملہ پاک افغان سرحد پر کرم ایجنسی میں ایک مکان پر ہوا جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہے اور خبر آرہا ہے کہ پاکستان نے بغیراطلاع ڈرون حملے پر امریکا سے شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریکہ کی جانب سے گزشتہ روز کرم ایجنسی میں کئے گئے ڈرون حملے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی اور بد اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے اور بغیر اطلاع ڈرون حملے پر پاکستان نے امریکا سے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امریکا کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملے کے بعد پاکستان آنے والی امریکی شخصیات کے لیے پروٹوکول ضوابط تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، طے کیا گیا ہے کہ جس عہدے کا افسر ہوگا اسی عہدے کا ہی پاکستانی عہدے دار اسے ملے گا۔ذرائع کے مطابق نئے پروٹوکول کے تحت ہی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے سینٹ کام کمانڈر جنرل جیمز ووٹل سے ملنے سے انکار کیا تھا اور باربار کی درخواست کے باوجود وزیر دفاع امریکی جرنیل سے نہیں ملے تھے۔یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون  طیارے نے ایک مکان پر دو ...

WHAT HAPPENED WITH SHHARMILA FAROQI AT CATTLE MANDI

JUSTICE ASIF SAEED KHOSA ADMITED IN HOSPITAL

جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے سربراہ اور سپریم کورٹ کے سنئیر جج آصف سعد کھوسہ دل کی تکلیف ، پنجاب کارڈیالوجی لاہور میں داخل ،بجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے سربراہ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنئیر جج آصف سعد کھوسہ کی طبیعت دل کی تکلیف کے باعث خراب ہوگئی۔طبیعت کی خرابی کے باعث آپکو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کر لیا گیا۔جہاں انکی انجیو گرافی وانجیو پلاسٹی کی گئی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ ابھی تک ب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں ، ہسپتا ل ذرائع کے مطابق فاضل جج کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور کل گھر منتقل ہو جائیں گے۔

KHWJA SAD RAFIQUE KAY KHILAF DAER

خواجہ سعد رفیق کے خلاف عدالت کی توہین کرنے پر درخواست دائر اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ہے۔ منگل کو تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر اویس یونس کی جانب دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوردیگر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا، جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے30جولائی کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی پی اوپرحلف اٹھانے والے ججز بھی صادق اور امین نہیں رہے،خواجہ سعد رفیق پریس کانفرنس ججز اور عدلیہ پر تنقید سے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے عدلیہ اور ججزکواسکینڈلائزکیا، خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایاکہ ججز سازش میں ملوث ہیں، پریس کانفرنس کامقصد لوگوں کی نظر میں عدالتی وقار کونقصان پہنچاناتھا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے، یاد رہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے دوران اٹارنی جنرل سے مسلم لیگ کے رہنما خو...

RAYMOND DAVIS BOOK TRANSLATION IN URDU PART-02

RAYMOND DAVIS BOOK TRANSLATION IN URDU