بلوچستان: قتل ہونے والے افراد کے 16 سالہ ساتھی کا اہل خانہ سے رابطہ سیالکوٹ/ گجرات(ویب ڈیسک) بلوچستان کی تحصیل بلیدا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 15 افراد کے قتل کے بعد ان کے لاپتہ 16 سالہ ساتھی حیدر علی کی فون کال نے ان کے خاندان کو نئی زندگی دے دی۔سیالکوٹ کی سمبڑیال تحصیل کے جیتھکی گاؤں سے تعلق رکھنے والے حیدر علی، ان 15 افراد کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والے واحد فرد تھے جو غیر قانونی طریقے سے ایران جارہے تھے۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا حیدر علی اس امید کے ساتھ باہر جانا چاہتا تھا کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنا سکے گا۔ اسی مقصد کی خاطر انہوں نے رواں ماہ اپنے دو دوستوں 17 سالہ ابو بکر اور 16 سالہ ماجد کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ بد قسمت سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے فی فرد ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے انسانی اسمگلروں کو ادا کیے تھے۔ حیدر علی کے والد محمد اسلم جو پیشہ سے مزدور ہیں، نے بتایا کہ ان کا بیٹا اور اس کے دو دوستوں کو انسانی اسمگلروں کی جانب سے بہکایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں کی جانب سے بیرون ملک میں عیش و آرام کی...
The Latest News of Pakistan, Pakistani Politician Scandals and United State related News