Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Jobs

1ST TRANSGENDER JUDGE APPOINTED IN INDIA

شمالی بنگال کے اسلام پور ضلع میں پہلی خواجہ سرا جج مقرر  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پہلی بار خواجہ سرا کو جج مقرر کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29سالہ خواجہ سرا جوئیتا مالا مونڈال جو کہ بھارتی شہر کولکتہ میں پیدا ہوئی کو جج مقرر کر دیا گیاہے، جوئیتا کے جج بننے کے پس منظر میں بھارتی سپریم کورٹ کے وہ عدالتی احکامات ہیں جس میں حکومت کو حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ خواجہ سراؤں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔جوئیتا مالا مونڈال کی زندگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دوران تعلیم سکول میں امتیازی سلوک کے باعث اس نے اپنا گھر چھوڑ کر شمالی بنگال کے ضلع اسلام پور میں رہائش اختیار کی اور یہیں اس نے خواجہ سرائوں کے حقوق کی ایک تنظیم بھی قائم کی جس میں 2 ہزار سے زیادہ خواجہ سراء شامل ہوئے۔ خواجہ سراء جج جوئیتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سراؤں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتا تھا اور یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے تضحیک آمیز رویے کے باعث تعلیم شروع کی اور قانون کی ڈگری حاصل کی، معاشرے سے مل...

CEO OF GOOGLE SUNDAR PICHAI

اس وقت گوگل کے چیف ایکزیکٹیو "سندرراجن پچائی" ہیں ۔ جن کا تعلق بھارت سے ہے۔ ان کی سالانہ تنخواہ پاکستانی روپے میں 2 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ جو کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازم بھی ہیں ۔ آئیے ان کے بارے میں دوستوں کو کچھ معلومات فراہم کرتے ہیں۔کہ ایک دو کمروں کے گھر میں چٹائی پر بیٹھ کر پڑھنے والا شخص کس طرح گوگل کا سی ای او بنا ۔ سندر پچائی تامل ناڈو کے شہر مدورائی کا رہنے والا تھا جو کہ 12 جولائی 1972 کا پیدا ہوا۔اس نے غربت میں آنکھ کھولی‘ والد رگوناتھ پچائی الیکٹریکل انجینئر تھا لیکن خاندان کی آمدنی بہت محدود تھی‘ گھر دو کمروں کا فلیٹ تھا‘ اس فلیٹ میں اس کا ٹھکانہ ڈرائنگ روم کا فرش تھا‘ وہ فرش پر چٹائی بچھا کر بیٹھ جاتا تھا‘ وہ پڑھتے پڑھتے تھک جاتا تھا تو وہ سرہانے سے ٹیک لگا کر فرش پر ہی سو جاتا تھا‘ ماں کے ساتھ مارکیٹ سے سودا لانا‘ گلی کے نلکے سے پانی بھرنا‘ تار سے سوکھے کپڑے اتارنا اور گلی میں کرکٹ کھیلنے والے بچوں کو بھگانا بھی اس کی ذمہ داری تھی‘ گھر کی مرغیوں اور ان کے انڈوں کو دشمن کی نظروں سے بچانا بھی اس کی ڈیوٹی تھی اور ...

US NORTH KOREA TENSION INCREASED

شمالی کوریا نے اپنی ایٹمی پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے امریکی ٹینشن میں اضافہ کیا ہوا ہے ۔جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکا کے صدر پر خوب تنقید کی اور انہیں خبر دار کیا کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنا خود کشی کے مترادف ہے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے لیے پوری طرح تیار ہے اور یہ آپشن شمالی کوریا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی تھی جبکہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں شمالی کوریا کے سلسلے میں ایک آپشن فوجی بھی ہے۔ دریں اثنا ایسے میں جب جوہری پروگرام پر شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، امریکا نے شمالی کوریا کی 8بینکوں اور بینکوں کے 26 منتظمین پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ، اسٹیون نوشن نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے ذریعے ہم شمالی کوریا کو اکیلا کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوسکیں گے، جس سے جزیرہ کوریا کو پرامن اور جوہری ہ...

NEW JOBS ADVERTISED BY KPK GOVT

نئی بھرتیاں شروع،سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کو بڑی خبر سنادی گئی،شیڈول جاری پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں مختلف اسامیوں کے Sreening Test کے لئے شیڈول جاری کردیاہے ۔ جس کے مطابق یہ ٹیسٹ پشاورکے مختلف مراکز میں 3اکتوبر سے 11 اکتوبر 2017 ء تک لئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زکوٰۃ ،عشر،سماجی بہبود اورترقی خواتین میں اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) کے تمام زون کے امیدواروں کا ٹسٹ 3 اکتوبر 2017 ء کو صبح کے سیشن میں ہوگاجبکہ اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ کی 16 پوسٹوں کے زون ایک کاٹسٹ 3 اکتوبر کو شام کے سیشن ،زون 3 کا 4اکتوبر (صبح کے سیشن) ، زون 2 کا4 اکتوبر(شام کے سیشن) اورزون 4 اور5 کا ٹیسٹ 5 اکتوبر 2017 ء کو( صبح سیشن میں) منعقد کیاجائے گا۔ اس طرح محکمہ اعلیٰ تعلیم کے22 آفس اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لئے زون ایک کاٹسٹ 5 اکتوبر (شام) ، زون 2 کا ٹسٹ 6 اکتوبر (صبح) ،زون 3 کا 7 اکتوبر(صبح ) ،زون 4 کا7 اکتوبر(شام) اورزون 5 کا 9 اکتوبر (صبح کے سیشن میں)کو منعقد کیاجائے گا۔اسی طرح محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 12 اسسٹنٹ کے اسامیوں کے لئے زون 1...

STORY OF A TRANSGENDER IN PAKISTAN

خواجہ سرا کی کہانی  آرجے فاروق کے قلم سے  میری عمر نو دس برس کی تھی جب ابا نے مجھے زمین پر گھسیٹتے ہوئے گهر سے بے گهرکر دیا تھا۔ میں چیخ چیخ کر تمہیں پکارتا رہا مگر تم بےحس وحرکت سہمی ہوئی مجھے تکتی رہیں۔ واحد روانی تمہارے آنسوؤں کی تھی جو ابا کے غیض و غضب کے آگے بھی تهمنے کو تیار نہ تھے۔ تمہارا ہر آنسو اس بات کا ثبوت تها کہ تم ابا کے اس فعل سے بہت نالاں تھی مگر ابا کی ہر بات پر سر تسلیم خم کرنے پر مجبور بهی۔محلے والوں کے طعنے، رشتے داروں کے طنز اور لوگوں کی چبهتی ہوئی نگاہوں سے جب ابا بے قابو ہو جاتے تو پهر اپنی کالے چمڑے کی چپل سے میری چمڑی ادھیڑتے۔ اپنے جسم پر چپل سے بنائے گئے نقش لیے میں اس کال کوٹھڑی کی جانب بھاگتا جو پورے گهر میں میری واحد پناہ گاہ بن گئی تھی۔ پٹائی کا دن جب رات میں ڈھلتا تو تم ابا سے چھپ کر دبے پاؤں آتیں۔ مجھے سینے سے لگاتی، اپنے دوپٹے سے میرے زخموں کی ٹکور کرتی۔ میرا سر اپنی گود میں لیے گھنٹوں میرے پاس بیٹھی رہتی۔ مجھے چپ کراتے کراتے تمہاری اپنی سسکیاں بندھ جاتیں۔ آہوں اور سسکیوں کی گونج کے علاوہ اس کال کوٹھڑ...

RAYMOND DAVIS COMMENTS ABOUT MUNAWAR HASSAN IN HIS BOOK THE CONTRACTOR

THE VALUE OF COMMITTEE IN ISLAM

The Islamic System of Finance: Is the Committee is allowed in Islam? What is the  status of Committee in Islam? Many Muslims in big cities and in villages of Pakistan and other Muslim world using committee that is they are gathering a settle amount on daily basis from register people and after one month on draw they paid the whole amount to person win. Once he win will never include again in draw and he will paid until the whole register member get money. So similarly all the register person get money in huge amount. You may say that it is simply a treasures that save the daily amount for that person.

SAUDI ARAB AOR YAMAN KE BORDER PER SHADEED JANG

RUSIA KA AMERICA KAY ADA PER HAMLA

SHARMEELA FAROQI SHOULD RELIVED

MUMBI MAY AZADI KE TAHREEK

KSA ARE GOING TO VANISH KAFEEL SYSTEM

PAKISTANI KE ATMI PROGRAM KO 12 ARAB MAY...

PAKISTAN NAY AHAM ELAN KAR DALA

PESHAWAR MAY AFGHAN CRICKETER KE DHULAYE

TOOR KHAM BORDER GATE PER PHIR KAM SHORO

BAHARAT KE AWSAN KHATA

DIJAL ZAHIR HO CHUKA HAY KEYA??

FAWAD COUDRY JOIN PTI