پشاور میں ایک بزرگ کا کمال، لیبارٹریوں کے جعل سازی کے لیے کمال کی چال چلائی
پشاور: کے پی کے میں ایک بزرگ نے جعل سازی کا پتہ لگانے کے لئے تین سے چار سے لیبارٹریز میں پیشاب ٹیسٹ کے لئے نمونے کے طور پر قہوہ دے دیا اور کچھ گھنٹوں بعد رپورٹ وصول کی گئی جس کے مطابق مریض کو شدید گردوں کا مسئلہ لاحق ہے اور گردے کے زارت پیشاب کے ذریعے آ رہے ہیں۔ لہذا اسے مہنگی ادویات لکھ کر دی گئیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ دس دس ہزار روپے میں ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ایک میڈیکل رپورٹ میں بزرگ کو ہیپاٹائٹس سی بھی بتایا گیا ہے ۔ جب سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کروایا گیا تو اس میں کوئی بیماری نظر نہیں آئی ۔ یہ پاکستان کی بڑی لیبارٹریز کا ذکر ہے جس میں کام کرنے والے میٹرک اور ایف پاس ہوتے ہیں جو لوگوں میں بیماریاں نہ ہونے پر بیماریوں کا سراخ لگا لیتے ہیں ۔( بشکریہ: اردو پوائنٹ)