Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Health Tips

OPERATION WILL BE INITIATED SOON AGAINST THE DHARNA AT FAIZABAD

اسلام آباد میں آپریشن کا حکم جاری، پولیس اور ایف سی الرٹ ہو گئے۔۔کن ہتھیاروں سے حملہ ہو گا؟؟حتمی اعلان اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی درالحکومت کو یرغما ل بنانے والی اور جڑواں شہر کے شہریوں کو اٹھارہ روز تک اذیت اور تکلیف سے دوچارکرنےوالے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ حکومت نے ہر ممکن مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن ایک بھی کوشش کامیاب نہ ہوا اور اب حکومت نے ا ن کےخلاف اپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے رات بارہ بجے تک ان دھرنا شرکاء کو ڈیڈلائن دی ہے ورنہ صبح صبح اپریشن شروع کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا ختم کروانے کےلئے آپریشن کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنا ختم کرانے کےلئے حتمی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بارے میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کو گرین سگنل دےد یا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد حکومت پر خاصا دبائو تھا کیونکہ جڑواں شہروںٹیموں کی تشکیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے کے یومیہ آٹھ لاکھ راہگیروں کو گزرگاہ کو تحریک لبیک نے بند کررکھا تھا ۔ آپریشن صبح شروع کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد اور...

D.I.KHAN VICTIMS AND ALI AMEEN GANDPOOR INFLUENCE ON IT

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں با اثر افراد کے ہاتھوں انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بننے والی لڑکی نے پہلی بار براہ راست میڈیا پر آکر خود کے ساتھ پیش آنے والا سارا واقعہ بیان کردیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام بھی لگایا ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ تالاب سے پانی بھر کر واپس گھر جا رہی تھی کہ اسی دوران جب وہ ثناءاللہ کے گھر کے پاس پہنچی تو سجاول (مرکزی ملزم) اپنے ساتھیوں سمیت پیچھے سے نمودار ہوا اور آتے ہی اسے دھکا دے کر نیچے گرادیا جس کے بعد ملزمان نے اس پر حملہ کردیا، انہوں نے قینچیوں کی مدد سے لڑکی کے کپڑے تار تار کردیے۔ ’اس دوران میری ایک کزن نے مجھے جسم چھپانے کیلئے اپنا دوپٹہ دیا تو انہوں نے وہ بھی کھینچ لیا جس کے بعد میں بھاگی اور ایک گھر میں گھس کر چارپائی پکڑ لی، لیکن وہ میرے پیچھے ہی گھر میں آگئے اور مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے آئے جس کے بعد وہ مجھے گلیوں میں گھماتے رہے۔ پھر انہوں نے مجھے ایک کار میں ڈا...

PAKISTANI CRICKETER PLAYED TREMENDOUS INNINGS IN SINGAPOR

پاکستان کی شان ’صاحبزادہ فرحان‘ نے ہانگ کانگ سکسز کے میچ میں ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیدیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے ہانگ کانگ ہانگ کانگ : ایک جانب قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف برسرپیکار ہے اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہے تو دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں اور دنیا کو حیران کرنے میں مصروف ہیں۔ آج ہی شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ اور ایم سی سی کی ٹیموں کے خلاف تین میچ کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ایسا ’کارنامہ‘ سرانجام دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی نمائندگی حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان کر رہے تھے اور بیٹنگ کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم موجود تھی۔ حماد اعظم نے گیند کروائی تو جنوبی افریقی بلے باز شاٹ مار کر سکور لینے بھاگا، گیند باﺅنڈری کی طرف جانے لگی تو وکٹ کیپنگ کرتے صاحبزادہ فرحان نے گیند پکڑنے کیلئے دوڑ لگا دی اور حماد...

AIK NIKKAH AISI BE TE

ایک نکاح ایسا بھی محمد قاسم شمالی ہندستان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتے تھے _ ایک دوپہر گھر میں آئے اور صحن میں بچھے ہوئے پلنگ پر بیٹھ گئے _ دوپہر کا کھانا نکالتے ہوئے بیوی نے کہا : "اجی، بچی کی شادی بیاہ کی بھی کچھ فکر کیجئے _" بچی تھوڑی دور باورچی خانے کے چبوترے پر بیٹھی دال دھو رہی تھی _ محمد قاسم نے ایک نظر بچی پر ڈالی _ بیوی نے ابھی پلنگ پر دسترخوان بچھایا ہی تھا کہ محمد قاسم اترے ، پیر میں جوتے ڈالے اور باہر چلے گئے _ بیوی کہتی رہ گئی کہ کھانا تو کھالیتے _ بیٹھک میں آکر محمد قاسم نے کسی سے کہا : "ذرا مولوی عبداللہ کو بلا لاؤ _" عبداللہ ان کے بھانجے تھے اور ابھی مدرسہ میں پڑھ رہے تھے _ قریب ہی کرائے کے ایک کمرہ میں رہتے تھے _ ماموں کا پیغام ملا تو بھاگے ہوئے آئے _ وہ کپڑے تو صاف ستھرے پہنے ہوئے تھے ، مگر پاجامے کے ایک پائنچے میں کھونچا لگا ہوا تھا اور کچھ لکھنے کے دوران دوات الٹ جانے کی بنا پر قمیص کے دامن پرروشنائی کا ایک چھوٹا سا نشان پڑ گیا تھا_ محمد قاسم نے بھانجے سے کہا :"میاں، تم نے اپنی شادی کے بارے میں کچھ سوچا؟" ماموں کے سوال پر ...

SHADAB KHAN WILL BE EXAMINE BY ANTI DUPING TEST

پاکستان کو آخری میچ جیتوانے والے ہیرو شاداب خان آئی سی سی  کےزیر عطاب   دبئی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ہیرو شاداب خان کو میچ کے فوری بعد اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ’’ڈوپ ٹیسٹ ‘‘ کے لئے بلا لیا ،ڈوپ ٹیسٹ معمول کی کارروائی ہے ،ڈوپنگ ایجنسی کسی بھی کھلاڑی کو ڈوپ ٹیسٹ کے لئے بلا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کے فاتح کھلاڑی اور مین آف دی میچ شاداب خان کو میچ کے اختتام پر اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ڈوپ ٹیسٹ کے لئے طلب کر لیا جس کی وجہ سے شاداب خان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھی شریک نہ ہو سکے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل دوسراٹی 20میچ جیتنے کے بعد انعامی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئےشاداب خان کا کہناتھاکہ میری آج کی پرفارمنس میں ماں باپ کی دعائیں بھی شامل ہیں۔ ٹی 20میچ میں اچھی پرفارمنس کی بہت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ میچ کے دوران جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وکٹ نکال کر دینا پڑ تی ہے۔پاکستان نے دوسرے ٹی 20میچ میں سری لنکا کو 2وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ شاداب خان میچ کے بعد ڈوپ ٹیسٹ کے لئے طلب ، پریس کانفرنس...

WHY JUDGE BREAK DOWN THE PEN'S NIB AFTER DEATH SENTENCE TO ACCUSED

جج ملز م کو سزائے موت سنانے کے بعد اپنے پین کی نب کیوں توڑدیتا ہے؟حیران کر دینے والی وجو ہا ت  کراچی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی فلموں سے لے کر حقیقت تک عدالت میں ججز جب کسی مجرم کو سزائے موت سناتے ہیں تو استعمال کیے جانے والے پین کی نب کو توڑتے ہیں جو خود ایک سوال ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔عدالتوں میں برٹش راج سے جاری مجرم کو سزائے موت دینے کے بعد جج اس پین کی نب کوتوڑدیتا ہے جس سے وہ اس مجرم کوتختہ دارپر لٹکانے کی سزا لکھتا ہے اوریہ رواج سب سے زیادہ بھارت میں ہی عام ہے جہاں آج بھی عدالت میں جب سزائے موت دی جاتی ہے تو پھرجج کی جانب سے پین کی نب توڑدی جاتی ہے۔ پین کی نب جج کی جانب سے توڑنے کی کچھ وجوہ ذیل میں درج ہیں: جج کی جانب سے سزائے موت کی سزا کے بعد پین کی نب اس لیے توڑی جاتی ہے کہ وہ پین جوکسی کی زندگی کے خاتمے کی وجہ بنے، اب وہ پین کسی اوردوسرے کام کےلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، اس لیے اس کا توڑدینا ہی بہتر ہے۔پین کی نب توڑنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب ایک بار جج کسی کو سزائے موت کی سزا سنادے اور لکھ دے تو پھر کوئی اس سزا کو تبدیل نہ کرسکے اور نہ ہی وہ اپنے حکم کی نظرث...

AN OLD MAN FIND THE SCAME OF TEST LABORATORIES AT PESHAWAR

پشاور میں ایک بزرگ کا کمال، لیبارٹریوں کے جعل سازی کے لیے کمال کی چال چلائی  پشاور: کے پی کے میں ایک بزرگ نے جعل سازی کا پتہ لگانے کے لئے تین سے چار سے لیبارٹریز میں پیشاب ٹیسٹ کے لئے نمونے کے طور پر قہوہ دے دیا اور کچھ گھنٹوں بعد رپورٹ وصول کی گئی جس کے مطابق مریض کو شدید گردوں کا مسئلہ لاحق ہے اور گردے کے زارت پیشاب کے ذریعے آ رہے ہیں۔ لہذا اسے مہنگی ادویات لکھ کر دی گئیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ دس دس ہزار روپے میں ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ایک میڈیکل رپورٹ میں بزرگ کو ہیپاٹائٹس سی بھی بتایا گیا ہے ۔ جب سی ایم ایچ سے ٹیسٹ کروایا گیا تو اس میں کوئی بیماری نظر نہیں آئی ۔ یہ پاکستان کی بڑی لیبارٹریز کا ذکر ہے جس میں کام کرنے والے میٹرک اور ایف پاس ہوتے ہیں جو لوگوں میں بیماریاں نہ ہونے پر بیماریوں کا سراخ لگا لیتے ہیں ۔( بشکریہ: اردو پوائنٹ)

US NORTH KOREA TENSION INCREASED

شمالی کوریا نے اپنی ایٹمی پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے امریکی ٹینشن میں اضافہ کیا ہوا ہے ۔جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکا کے صدر پر خوب تنقید کی اور انہیں خبر دار کیا کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنا خود کشی کے مترادف ہے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے لیے پوری طرح تیار ہے اور یہ آپشن شمالی کوریا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی تھی جبکہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں شمالی کوریا کے سلسلے میں ایک آپشن فوجی بھی ہے۔ دریں اثنا ایسے میں جب جوہری پروگرام پر شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، امریکا نے شمالی کوریا کی 8بینکوں اور بینکوں کے 26 منتظمین پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ، اسٹیون نوشن نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے ذریعے ہم شمالی کوریا کو اکیلا کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوسکیں گے، جس سے جزیرہ کوریا کو پرامن اور جوہری ہ...

MARYAN GET ANGRY FROM PM ABBASI

وزیر اعظم شاہد خاقان اور مریم نواز آمنے سامنے میں یہ کام نہیں کر سکتا، مریم نواز کو صاف انکار کر دیا  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حا ل ہی میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے درمیاں حالات کچھ اچھے نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے مریم نواز کے من پسند افراد کو عہدے دینے سے یکسر انکار کیا ہے۔ مریم کے قریبی (ن) لیگی رہنما اپنی من پسند وزارتیں حاصل کرنے کیلئے ان دنوں خاصے سرگرم ہیں تا ہم وزیر اعظم عباسی کا کہنا ہے کہ وہ تمام فیصلےمیرٹ پر کریں گے۔ مریم نواز کے علاوہ عہدوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے شاہد خاقان نے پارٹی قیادت کی ہدایات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دانیال عزیز اور طلال چوہدری جو مریم نواز کے قریبی ہیں ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ من پسند وزارت چاہتے ہیں تا ہم وزیر اعظم شاہد خاقان نے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی ہے۔

EARTH QUICK AT CHINA

بیجنگ:چین میں ایک بار پھر زلزلے نے تباہی مچادی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد زخمی جبکہ 100 سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مذید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے چینی میڈیا کے مطابق زلزلہ چین کے صوبے سی چوان میں آیا جس کی شدت امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ہزاروں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتیں 100سے زیادہونے کا خدشہ ہے ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں ،جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔

KHWJA SAD RAFIQUE KAY KHILAF DAER

خواجہ سعد رفیق کے خلاف عدالت کی توہین کرنے پر درخواست دائر اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ہے۔ منگل کو تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر اویس یونس کی جانب دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوردیگر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا، جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے30جولائی کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی پی اوپرحلف اٹھانے والے ججز بھی صادق اور امین نہیں رہے،خواجہ سعد رفیق پریس کانفرنس ججز اور عدلیہ پر تنقید سے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے عدلیہ اور ججزکواسکینڈلائزکیا، خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایاکہ ججز سازش میں ملوث ہیں، پریس کانفرنس کامقصد لوگوں کی نظر میں عدالتی وقار کونقصان پہنچاناتھا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے، یاد رہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے دوران اٹارنی جنرل سے مسلم لیگ کے رہنما خو...

RAYMOND DAVIS BOOK TRANSLATION IN URDU PART-02

RAYMOND DAVIS COMMENTS ABOUT MUNAWAR HASSAN IN HIS BOOK THE CONTRACTOR

RAYMOND DAVIS BOOK TRANSLATION IN URDU

BAKHTAWAR BUTTHO ZARDARI OPPOSED NEW LAW REGARDING RAMZAN

Bakhtawr Butto Zardari, the daughter of former Pakistani President Mr.Asif Ali Zardari has oppose the new Law in respect of Ramzan. The Senate of Pakistan has passed a new Law which is named "The Ramzan Respect Law " in which it is stated that no one can take meal  openly.

MOHAMMAD ABBAS TAKE FIRST WICKET IN THE SECOND BALL OF FIRST OVER

Mohammad Abbas the Pakistani fast bowler in his debut match take the first wicket on the second ball of first over in his international carrier. On the second ball of first over the Brathwaite was out.  The legend Younas Khan catch the ball in the cover.  The Mohammad Abbas also have good record in domestic cricket and this is their first International match in which he start brilliantly. Mohammad Abbas first test wicket, 1st Test Pak... by khybertimeskp

AIK ISLAMI MULK JO TURKEY KAY KHILF THY

PAKISTANI KE ATMI PROGRAM KO 12 ARAB MAY...

BAHARAT KE AWSAN KHATA

DIJAL ZAHIR HO CHUKA HAY KEYA??