-->

KHWJA SAD RAFIQUE KAY KHILAF DAER


خواجہ سعد رفیق کے خلاف عدالت کی توہین کرنے پر درخواست دائر اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ہے۔ منگل کو تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر اویس یونس کی جانب دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوردیگر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا، جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے30جولائی کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی پی اوپرحلف اٹھانے والے ججز بھی صادق اور امین نہیں رہے،خواجہ سعد رفیق پریس کانفرنس ججز اور عدلیہ پر تنقید سے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے عدلیہ اور ججزکواسکینڈلائزکیا، خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایاکہ ججز سازش میں ملوث ہیں، پریس کانفرنس کامقصد لوگوں کی نظر میں عدالتی وقار کونقصان پہنچاناتھا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے، یاد رہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے دوران اٹارنی جنرل سے مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر آصف کرمانی اور طلال چوہدری کا جے آئی ٹی اور عدلیہ بارے تقاریر کا متن بھی طلب کیا تھا، اٹارنی جنرل لیگی رہنماں کی تقاریر کا متن سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں.