Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Islamic Quotes

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...

D.I.KHAN VICTIMS AND ALI AMEEN GANDPOOR INFLUENCE ON IT

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں با اثر افراد کے ہاتھوں انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بننے والی لڑکی نے پہلی بار براہ راست میڈیا پر آکر خود کے ساتھ پیش آنے والا سارا واقعہ بیان کردیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام بھی لگایا ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ تالاب سے پانی بھر کر واپس گھر جا رہی تھی کہ اسی دوران جب وہ ثناءاللہ کے گھر کے پاس پہنچی تو سجاول (مرکزی ملزم) اپنے ساتھیوں سمیت پیچھے سے نمودار ہوا اور آتے ہی اسے دھکا دے کر نیچے گرادیا جس کے بعد ملزمان نے اس پر حملہ کردیا، انہوں نے قینچیوں کی مدد سے لڑکی کے کپڑے تار تار کردیے۔ ’اس دوران میری ایک کزن نے مجھے جسم چھپانے کیلئے اپنا دوپٹہ دیا تو انہوں نے وہ بھی کھینچ لیا جس کے بعد میں بھاگی اور ایک گھر میں گھس کر چارپائی پکڑ لی، لیکن وہ میرے پیچھے ہی گھر میں آگئے اور مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے آئے جس کے بعد وہ مجھے گلیوں میں گھماتے رہے۔ پھر انہوں نے مجھے ایک کار میں ڈا...

KAMRAN AKMAL MADE FASTEST FIFTY IN FEW BALLS

KAMRAN AKMAL MADE  FASTEST FIFTY IN FEW BALLS  لاہور:پاکستان قومی ٹیم کا سابقہ سپر سٹار بلے باز اور ویکٹ کیپر کامران اکمل کئی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ،لیکن آج کل قومی ٹیم سے باہر ہے ،موصوف نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں لاہور کی کسی بھی ٹیم کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے کا کارنامہ سر انجا م دے ڈالا ہے ۔35سالہ کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں لاہور وائٹس کی جانب سے فاٹا کی ٹیم کے خلاف محض20گیندوں پر اپنے کیریئر کی 29ویں نصف سنچری مکمل کی جو لاہور کی کسی بھی ٹیم کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی میں بنائی گئی تیز ترین ففٹی ہے ، کامران اکمل کی یہ نصف سنچری پاکستان میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے تیسر ی تیز ترین نصف سنچری ہے ۔ملکی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پہلی 2تیز ترین نصف سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈجارح مزاج اوپننگ بلے باز عمران نذیر کے پاس ہے جنہوں نے اپریل 2005ءمیں سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے لاہور بلیوز کیخلاف 14اور مئ...

TAHREK E LABBAK CONTINUED THEIR PROTEST IN ISLAMABAD

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کافیض آباد انٹرچینج پر قبضہ منگل کو آٹھویں روزبھی جاری رہا،جڑواں شہروں کے مکینوں کو شدیدپریشانی کا سامنا ‘ دھرنے کے شرکاء اور پولیس کے مابین تصادم میں 3اہلکار زخمی ہو گئےجبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیاگیا‘ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیاجبکہ پولیس نے جواب میں آنسوگیس کی شیلنگ کی ، حکومت نے واضح کیا ہے کہ ختم نبوت کے حوالہ سے انتخابی قانون 2017ء میں حلف نامہ میں ہونے والی غلطی کا فوری ازالہ کرکے اسے اپنی اصل حالت میں بحال کر دیا گیا ہے، لاکھوں افراد کو فیض آباد میں دھرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، یہ سلسلہ مزید برداشت نہیں کر سکتے، آخری بار بات چیت کریں گے، اس کے بعد قانون و آئین کے مطابق کارروائی ہو گی،جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے 1026کارکنان کے 3ایم پی او کے تحت نظربندی کے احکامات جاری کر دئیے گئے،گزشتہ روز وفاقی پولیس اور شرکا کے درمیان اس وقت تصادم ہوگیا جب دھرنے کے شرکاء نے آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ۔مظاہرین نے ہاتھوں...

ADLIA KO 21 TOPON KE SALAMI

عدلیہ کے حوصلے کو 21توپوں کی سلامی-محمد بلال غوری   عدالتی اختیارات کا غلط استعمال تب ہوتا ہے جب جج قا نون کے بجائے اپنے سیاسی خیالات پر عمل کرنے لگتے ہیں۔امریکی قانون دان لامار ایس سمتھ چلی لاطینی امریکہ کا ملک ہے جس نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔1970میں انتخابات ہوئے تو سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ سینیٹر سلواڈور آلندے نے کامیابی حاصل کی۔اقتدار میں آتے ہی سلواڈور کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ا مریکی صدر نکسن کی اجازت سے سی آئی اے نے چلی کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیئے ایک خفیہ آپریشن کا آغاز کیا جس کے تحت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مہم شروع کروائی گئی۔جلسے ،جلوسوں اور ہڑتالوں کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔سی آئی اے کی منصوبہ بندی رنگ لائی اور سول حکومت کے خلاف چلی کی فوج اور عدلیہ نے گٹھ جوڑ کر لیا۔اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان نے سیاستدانوں سے متعلق تضحیک آمیز ریمارکس دینا شروع کر دیئے ،فوج نے میڈیا کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کیا اور یوں بے چینی بڑھتی چلی گئی۔11ستمبر1973ء کو چلی کی فوج نے اپنے ملک کے آئین کو بوٹوں تلے روند ڈالا اور منتخب حک...

WEST INDIANS CRICKET TEAM WILL VISIT PAKISTAN IN 2018

ویسٹ انڈیز نے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کر دی  نجم سیٹھی لاہور :سموک اور دوسرے حالات کی وجہ سے اس سال ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی تو آنہ سکے لیکں آئندہ سال پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی ہے ،قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ مارچ میں پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے گا ،ٹی ٹوینٹی میچز 29،31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ اسی مہینے نومبر میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کادورہ کرنا تھا تاہم وہ ملتوی کر کے آئندہ سال مارچ میں کر دیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پنجاب بھر میں سموگ کے باعث ملتوی کیا گیاہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال سے مکمل طور پر مطمئن ہے ۔

PAKISTANI CRICKETER PLAYED TREMENDOUS INNINGS IN SINGAPOR

پاکستان کی شان ’صاحبزادہ فرحان‘ نے ہانگ کانگ سکسز کے میچ میں ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیدیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے ہانگ کانگ ہانگ کانگ : ایک جانب قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف برسرپیکار ہے اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہے تو دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں اور دنیا کو حیران کرنے میں مصروف ہیں۔ آج ہی شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ اور ایم سی سی کی ٹیموں کے خلاف تین میچ کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ایسا ’کارنامہ‘ سرانجام دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی نمائندگی حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان کر رہے تھے اور بیٹنگ کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم موجود تھی۔ حماد اعظم نے گیند کروائی تو جنوبی افریقی بلے باز شاٹ مار کر سکور لینے بھاگا، گیند باﺅنڈری کی طرف جانے لگی تو وکٹ کیپنگ کرتے صاحبزادہ فرحان نے گیند پکڑنے کیلئے دوڑ لگا دی اور حماد...

AIK NIKKAH AISI BE TE

ایک نکاح ایسا بھی محمد قاسم شمالی ہندستان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتے تھے _ ایک دوپہر گھر میں آئے اور صحن میں بچھے ہوئے پلنگ پر بیٹھ گئے _ دوپہر کا کھانا نکالتے ہوئے بیوی نے کہا : "اجی، بچی کی شادی بیاہ کی بھی کچھ فکر کیجئے _" بچی تھوڑی دور باورچی خانے کے چبوترے پر بیٹھی دال دھو رہی تھی _ محمد قاسم نے ایک نظر بچی پر ڈالی _ بیوی نے ابھی پلنگ پر دسترخوان بچھایا ہی تھا کہ محمد قاسم اترے ، پیر میں جوتے ڈالے اور باہر چلے گئے _ بیوی کہتی رہ گئی کہ کھانا تو کھالیتے _ بیٹھک میں آکر محمد قاسم نے کسی سے کہا : "ذرا مولوی عبداللہ کو بلا لاؤ _" عبداللہ ان کے بھانجے تھے اور ابھی مدرسہ میں پڑھ رہے تھے _ قریب ہی کرائے کے ایک کمرہ میں رہتے تھے _ ماموں کا پیغام ملا تو بھاگے ہوئے آئے _ وہ کپڑے تو صاف ستھرے پہنے ہوئے تھے ، مگر پاجامے کے ایک پائنچے میں کھونچا لگا ہوا تھا اور کچھ لکھنے کے دوران دوات الٹ جانے کی بنا پر قمیص کے دامن پرروشنائی کا ایک چھوٹا سا نشان پڑ گیا تھا_ محمد قاسم نے بھانجے سے کہا :"میاں، تم نے اپنی شادی کے بارے میں کچھ سوچا؟" ماموں کے سوال پر ...

AGAR TESRI JANG-E- AZEEM HOTI TO

اسلام آباد (سپشل رپورٹ ڈیلی اوصاف ویب ٹیم )دنیا میں اگر تیسری جنگ عظیم شروع ہو تی ہے تو ان میں دس ممالک ایسے جو تیسری جنگ عظیم کے آثار سے محفوظ رہیں گے ۔یہ ممالک نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ جنگ کے اثرات سے بھی محفوظ رہیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں پہلے نمبر ’’فجی ‘‘ ہے ، بحرالکائل پر واقع یہ دور افتادہ جزیرہ ہے جو کہ بالکل امن پسند ہے فجی ہزاروں سال سے انسانی آباد کاریوں کا مرکز رہا ہے ۔ یہ جزیرہ اپنا اناج خود پید ا کر تا ہے ۔ اسی وجہ سے اگر دنیا میں جنگ عظیم سوئم ہوتی ہے تو یقیناً ’’فجی ایک محفوظ مقام ثابت ہو گا ۔ دوسرے نمبر پر’’ آئرلینڈ‘‘، یہ ایک امن پسند ملک ہے اور یہ نیٹو کا ممبر بھی ہے ۔ یہ جنگ عظیم سوئم ہونے کی صورت میں یہ بھی محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے ۔ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر’’ مالٹا‘‘ آتا ہے جو کہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے ۔ اور یہ یورپ میں واقع ہے ۔ جنگ عظیم دوئم میں بھی مالٹا ایک محفوظ مقام تھا ، اسی لیے اس جزیرے کو تسخیر کرنا آسان نہیں۔ یہ اتنا چھوٹا جزیرہ ہے کہ اگر اس پر ایٹم بم چلایا جائے تو وہ ایٹم بم ضائع کرنے کے مترادف ہو گا ۔جنگ عظیم سوئم کی ص...

GTS TO RAPID BUS TRANSIT BUS

جی ٹی ایس سے پشاورریپڈ بس تک کا سفر  پشاورکے اندرون جی ٹی روڈ سے حیات آباد تک سنٹرل میڈیا میں نصب سٹریٹ لائٹس کے کھمبوں پر آویزاں پینا فلیکس میں اہلیان پشاور کو دی گئی خوشخبری کہ 19 اکتوبر سے ریپڈ بس یعنی بی آر ٹی منصوبہ کا آغاز ہو چکا ہے اس خوشخبری نے حقیقی معنوں میں اہلیان پشاور کو دلی سکون پہنچایا اور اس طرح بے شک دیر سے ہی سہی پر اہل پشاور کو ایک تحفہ دیدیا گیا کہ جس کی ضرورت کافی شدت سے محسوس کی جارہی تھی‘ 19 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ایک رنگا رنگ تقریب میں اس کا سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد پراجیکٹ پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیاہے چھ ماہ کی قلیل مدت میں اس کی تکمیل کا عزم یقیناًنہ صرف اہلیان پشاور بلکہ دیگر شہروں و اضلاع سے آنے والوں کے لئے بھی اطمینان بخش ہے کہ اس طرح عوام کی مشکلات یقینی طور پر چھ مہینے ہی رہیں گی اور اس کے بعد یقیناًپشاور میں نہ صرف سفر آسان ہو جائے گا بلکہ صوبائی دارالحکومت کے مسائل میں ایک بڑا مسئلہ ٹریفک اژدھام بھی ختم ہو جائے گا بس چھ ماہ کی تکلیف گوارا کرنی ہو گی پھر اس کے بعد سفری سہولتوں سے فائدہ اٹھائیے پشاور کے ق...

WHY JUDGE BREAK DOWN THE PEN'S NIB AFTER DEATH SENTENCE TO ACCUSED

جج ملز م کو سزائے موت سنانے کے بعد اپنے پین کی نب کیوں توڑدیتا ہے؟حیران کر دینے والی وجو ہا ت  کراچی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کی فلموں سے لے کر حقیقت تک عدالت میں ججز جب کسی مجرم کو سزائے موت سناتے ہیں تو استعمال کیے جانے والے پین کی نب کو توڑتے ہیں جو خود ایک سوال ہے کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں۔عدالتوں میں برٹش راج سے جاری مجرم کو سزائے موت دینے کے بعد جج اس پین کی نب کوتوڑدیتا ہے جس سے وہ اس مجرم کوتختہ دارپر لٹکانے کی سزا لکھتا ہے اوریہ رواج سب سے زیادہ بھارت میں ہی عام ہے جہاں آج بھی عدالت میں جب سزائے موت دی جاتی ہے تو پھرجج کی جانب سے پین کی نب توڑدی جاتی ہے۔ پین کی نب جج کی جانب سے توڑنے کی کچھ وجوہ ذیل میں درج ہیں: جج کی جانب سے سزائے موت کی سزا کے بعد پین کی نب اس لیے توڑی جاتی ہے کہ وہ پین جوکسی کی زندگی کے خاتمے کی وجہ بنے، اب وہ پین کسی اوردوسرے کام کےلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، اس لیے اس کا توڑدینا ہی بہتر ہے۔پین کی نب توڑنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب ایک بار جج کسی کو سزائے موت کی سزا سنادے اور لکھ دے تو پھر کوئی اس سزا کو تبدیل نہ کرسکے اور نہ ہی وہ اپنے حکم کی نظرث...

1ST TRANSGENDER JUDGE APPOINTED IN INDIA

شمالی بنگال کے اسلام پور ضلع میں پہلی خواجہ سرا جج مقرر  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پہلی بار خواجہ سرا کو جج مقرر کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29سالہ خواجہ سرا جوئیتا مالا مونڈال جو کہ بھارتی شہر کولکتہ میں پیدا ہوئی کو جج مقرر کر دیا گیاہے، جوئیتا کے جج بننے کے پس منظر میں بھارتی سپریم کورٹ کے وہ عدالتی احکامات ہیں جس میں حکومت کو حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ خواجہ سراؤں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔جوئیتا مالا مونڈال کی زندگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دوران تعلیم سکول میں امتیازی سلوک کے باعث اس نے اپنا گھر چھوڑ کر شمالی بنگال کے ضلع اسلام پور میں رہائش اختیار کی اور یہیں اس نے خواجہ سرائوں کے حقوق کی ایک تنظیم بھی قائم کی جس میں 2 ہزار سے زیادہ خواجہ سراء شامل ہوئے۔ خواجہ سراء جج جوئیتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سراؤں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتا تھا اور یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے تضحیک آمیز رویے کے باعث تعلیم شروع کی اور قانون کی ڈگری حاصل کی، معاشرے سے مل...

A QUICK RESPONSE TO OPPONENT

آزاد بلوچستان کی مہم چلانے والے مود ی کو بھارت بچانے کے لالے پڑ گئے ۔ نیو یارک :دوسروں کو تنہا کرنے اور دوسرے ملکوں کو  تھوڑنے کے کوشش  کرنے والے بھارت نے کو لینے کے دینے پڑ گئے جب سے   بھارت نے جنیوا میں آزاد بلوچستان کی تشہیری مہم شروع کی تو پاکستان نے بھی اس کا جواب دینے کیلئے نہ صرف کشمیر میں جاری مظالم کا پردہ چاک کیا بلکہ سوئس سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا گیا ، اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سکھ بھی میدان میں آگئے اور امریکہ میں مظاہرے شروع کردیے جس سے مودی سرکاردنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہو کر رہ گئی ہے۔  خالصتان تحریک کے حامی ہزاروں سکھوں نے نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں بھارت مخالف ریلی نکالی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے نعرے بھی درج تھے۔ سکھوں نے اپنے  مظاہرے کے دوران نہ صرف آزادی کا مطالبہ کیا بلکہ بھارت کو دہشتگرد ریاست اور سکھوں کی قاتل سٹیٹ قرار دیا ۔  سکھ مظاہرین نے عالمی برد...

SHEHBAZ SHARIF ANNOYED ON IMRAN KHAN

خان صاحب عدالتوں سے بھاگتے ہیں ،پشاو رمیں ڈینگی آیا تو پہاڑوں پر چڑھ گئے‘شہبازشریف مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجندتک 90کلو میٹر سڑک کو دورویہ کرنے کا اعلان ، بہاوالدین ذکریایونیورسٹی کا کیمپس بنے گا،میٹروبس بھی چلے گی سیاسی مخالفین گلہ پھاڑ پھاڑ کرکہتے ہیں کہ بڑی کرپشن ہے، آپ اتنے چمپئن بنتے ہیں تو کوئی ثبوت بھی سامنے لائیں، نیازی صاحب ایسا شخص ہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے،اسے وہ بات بھی یاد نہیں رہتی جو وہ آدھا گھنٹہ پہلے کہہ چکا ہوتا ہے قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں، میرے تینوں ادوار میںدھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا،میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ مرنے کے بعد بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دیا جائے،جب تک جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب سے نہ ملا دوں ،میں چین سے نہیں بیٹھوں گا‘وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان او رمظفر گڑھ میں دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے اور جلسوں سے خطاب لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان او رمظفر گڑھ میں الگ الگ بڑے جلسوں سے خطاب کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی اوروہاں ...

THE DAY WHEN YOUR TOBA WILL BE REJECTED

اسلام آباد:قیامت مسلمانوں کے بنیادی عقائد میں سے ایک انتہائی اہم عقیدہ ہے اور اس پر ایمان لائے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا.قیامت کا وقت اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں سے مخفی رکھا ہے اور کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ قیامت کب آئے گی تاہم اللہ کے نبی ﷺ نے مسلمانوںکو بخشش کا موقع دیتے ہوئے کچھ نشانیاں بتائیں جن کے بارے میں حدیث شریف میں ارشاد کیا ہے کہ جب یہ واقعات رونما ہوجائیں تو سمجھ لینا کہ قیامت بہت نزدیک آچکی ہے .آپ ﷺ نے فرمایا کہ قیامت کی سب سے پہلی نشانی میرا انتقال ہے. قیامت کی دوسری نشانی آپ ﷺ نے فلسطین ( موجودہ اسرائیل کے قبضے میں) میں واقع بیت المقدس کی فتح ہے.. یاد رہے کہ ماضی میں بھی مسلمان اس علاقے کو فتح کرچکے ہیں.تیسری نشانی یہ ہے کہ انسان جانوروں جیسی موت مرنے لگیں گے اور گردن توڑ بخار جیسی بیماریاں عام ہوجائیں گی.آثارِ قیامت میں سے چوتھا یہ ہے کہ مال کا پھیلاؤ بے پناہ بڑھ جائے گا‘یہاں تک کہ کسی شخص کو سو دینار بھی د یے جائیں گے تب بھی وہ ناراض ہی رہے گا.پانچویں نشانی یہ ہے کہ قیامت سے پہلے ایک فتنہ کھڑا ہوگا جو عربوں گھر گھرمیں داخل ہوج...

NEGOTIATION BETWEEN PAKISTAN AND INDIA FILED

بھارت کے کے ہٹ دھرمی نے ایک بار پھر مذاکرات ناکام بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ، بھارت اس حوالے سے تحفظات دور نہ کرسکا ،تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرزمیں پاک بھارت آبی سیکریٹری سطح کے مذاکرات ناکامہوگئے۔مذاکرات میں بھارت کشن گنگا،رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دورنہ کیے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی سیکریٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کے لیے فورم کے چنائوپراتفاق نہ کرسکے،بھارت ہٹ دھرمی سے بازنہ آیا اورآبی تنازع حل کرنے کے لیے پیش کردہ ایک بھی آپشن پربھی اتفاق نہ کیا۔پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی کورٹ پینل کے قیام کامطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری واٹرریسورس ڈویژن عارف احمدکررہے تھے جبکہ پانی و بجلی کی وزارت کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر ٹریٹی کے لیے ہائی کمشنر مرزاآصف بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری پانی سید مہر علی شاہ بھی وفد میں شامل ہیں۔اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان دوروزہ مذاکرات یکم اگست...

WHAT HAPPENED WITH SHHARMILA FAROQI AT CATTLE MANDI

AISHA GULALAI VIRAL ANOTHER VIDEOS OF IMRAN KHAN

عائشہ گلالئی کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوسکی، عمران خان کی پاک فوج کےخلاف نئی ویڈیو وائرل کردی   لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر بدکرداری اور کرپشن کے الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی نے اب ان کی ویڈیوز بھی ”لیک“ کر دی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر عائشہ گلالئی کے نام سے موجود ایک اکاؤنٹ پر 2 ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جو پرانی ہیں اور اس سے قبل بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور اس میں کوئی بدکرداری وغیرہ تونہیں البتہ عمران خان پاکستان آرمی کے جرنیلوں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ جرنیلوں سے متعلق عمران خان کی گفتگو والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ”میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں جو پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔“”ایک لیڈر 20 ہزار لوگ سڑکوں پر نکال لئے تو آرمی جرنیل کا پیشاب نکل آتا ہے۔ جرنیل بزدل ہوتے ہیں۔” عمران نیازی کے پاکستان آرمی کےمتعلق خیالات ۔۔دوسری ویڈیو ایک ایسی عورت کی ہے جو عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران آتی ہے ...

NEW VISA POLICY OF KSA

Riadh: KSA Government announce new rules regarding Visa and Labor. According to new rules those foreigner who have exit from the kingdom and their visa expired before they return thy should to submit their visa and Iqama to the Directorate General  

KUMRAT VALLEY AND OTHER PICNIC SPOT IN DIR KOHISTAN DIR UPPER

Kumrat Valley, Jehaz Banda and other Picnic Spots Kumrat is a valley in the Upper Dir District, Khyber Pakhtunkhwa province, of Pakistan. It is one of the attractive valleys of Khyber Pakhtunkhwa, and a picturesque spot for Tourist. Every summer season,thousands of tourists from different areas of the country visit to Kumrat Valley and enjoy the greenery and cool weather. Kumrat Valley is covered with green pastures, snow clad mountains, the river Panjkora, foggy mounds and forests are attractions of the region, which serve as habitats for variety of flora and fauna. It is located in the Upper Dir Kohistan region at the back side of which Swat Kohistan area of Gabral and Utror are located. Kumrat valley is located in the foothills of Hindu Kush mountains range, surrounded by Chitral to the north, Kalam Swat valley to the east, Ayun valley Chitral to the west & Lower Dir to the south. The landscape of the valley is featured by hilly terrain, green meadows, snow clad mountains a...