Skip to main content

SHAHID AFRIDI DISASTROUS BOWLING AT DHAKA



Shahid Afridi best bowling at Dhaka 
ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے دھوم مچا دی۔پاکستانی آل راؤنڈر کی تباہ کن بولنگ نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو راجشاہی کنگز پر 68 رنز سے فتح دلائی جب کہ بنگالی لڑکیوں نے شاہدآفریدی کی تباہ کن بولنگ پر پورا سٹیڈیم سرپراُٹھا لیا،کءی لڑکیاں ہوش کھوبیٹھیں۔۔ 202 رنز کا تعاقب کرنے والی ناکام سائیڈ 18.2 اوورز میں 133 پر ہمت ہارگئی، آفریدی نے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، ابوحیدر نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ذاکر حسین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان ڈیرن سیمی نے 19 رنز اسکور کیے۔قبل ازیں فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 201 رنز جوڑے، ایون لوئس 64، کیرون پولارڈ 52، سنگاکارا 28 اور آفریدی 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے، حسین علی نے 3 اور مہدی حسن مرزا نے 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ اس پرفارمنس کے بعد آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز مل گیا ہے، وہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 4 وکٹوں کا کارنامہ 11 ویں مرتبہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے، 2 بار انھوں نے میچ میں 5 شکار بھی کیے۔شاہد آفریدی نے یاسر عرفات اور عمرگل کو پیچھے چھوڑ دیا، دونوں نے اب تک کیریئر میں 10، 10 بار میچ میں 4 وکٹیں حاصل کی ہیں، ورلڈ ریکارڈ سری لنکن پیسر لسیتھ مالنگا کے قبضے میں ہے، جنھوں نے 12 بار میچ میں 4 شکار کیے۔آل راؤنڈر نے حالیہ پرفارمنس کے بعد سنیل نارائن کے ہمراہ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے، ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں آفریدی کی مجموعی وکٹوں کی تعداد اب بڑھ کر 281 ہوگئی۔ادھر دن کے دوسرے مقابلے میں کومیلا وکٹورینز نے رنگپور رائیڈرز کو 14 رنز سے قابو کرلیا، فاتح الیون کے پاکستانی اسٹار شعیب ملک نے9 رنز اسکور کیے، حسن علی نے ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔

Popular posts from this blog

RAYMOND DAVIS COMMENTS ABOUT MUNAWAR HASSAN IN HIS BOOK THE CONTRACTOR

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...