Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Raymond Davis Book In Urdu

ONE ESCAPED IN TURBAT

بلوچستان: قتل ہونے والے افراد کے 16 سالہ ساتھی کا اہل خانہ سے رابطہ   سیالکوٹ/ گجرات(ویب ڈیسک) بلوچستان کی تحصیل بلیدا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 15 افراد کے قتل کے بعد ان کے لاپتہ 16 سالہ ساتھی حیدر علی کی فون کال نے ان کے خاندان کو نئی زندگی دے دی۔سیالکوٹ کی سمبڑیال تحصیل کے جیتھکی گاؤں سے تعلق رکھنے والے حیدر علی، ان 15 افراد کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والے واحد فرد تھے جو غیر قانونی طریقے سے ایران جارہے تھے۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا حیدر علی اس امید کے ساتھ باہر جانا چاہتا تھا کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنا سکے گا۔ اسی مقصد کی خاطر انہوں نے رواں ماہ اپنے دو دوستوں 17 سالہ ابو بکر اور 16 سالہ ماجد کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ بد قسمت سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے فی فرد ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے انسانی اسمگلروں کو ادا کیے تھے۔ حیدر علی کے والد محمد اسلم جو پیشہ سے مزدور ہیں، نے بتایا کہ ان کا بیٹا اور اس کے دو دوستوں کو انسانی اسمگلروں کی جانب سے بہکایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں کی جانب سے بیرون ملک میں عیش و آرام کی...

WIFI IN HIS OWN HOME

مہنگے اور طاقتور رائوٹر کو گولی ماریں ۔۔ صرف 20روپے میں گھر میں ہی وائی فائی کے سگنلز سپر سونک بنانے کا آسان طریقہ جانیں  ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)ائنس دانوں نے وائی فائی سگنل کی رینج بڑھانے کا آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ انٹرنیٹ کی ترقی کے ثمرات جہاں اسمارٹ فونز، تھری جی اور فور جی وغیرہ کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں وہیں گھروں اور دفتروں میں ’’وائی فائی راؤٹرز‘‘ کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے جو مختلف آلات کو اپنے وائرلیس سگنلوں کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے اور ڈیٹا کا تبادلہ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات وائی فائی راؤٹر کے سگنل کچھ خاص طاقتور نہیں ہوتے جبکہ زیادہ طاقتور وائی فائی راؤٹر اپنے آپ میں ایک مہنگا سودا ہوتا ہے۔ اس مسئلے کا ایک حیرت انگیز حل گزشتہ دنوں ڈارٹ ماؤتھ کالج، نیو ہیپمشائر، امریکا کے ماہرین نے پیش کیا ہے جو بہت ہی سادہ، انتہائی آسان اور بے حد کم خرچ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وائی فائی راؤٹر کے سگنل کمزور ہوں تو انہیں طاقتور اور مضبوط بنانے کےلیے راؤٹر کے انٹینا پر ایک عدد دھاتی پنی (فوائل) مثلاً ایلومینم فوائل (کسی ٹوپی کی طرح) لپیٹ دی...

SHAHID AFRIDI DISASTROUS BOWLING AT DHAKA

Shahid Afridi best bowling at Dhaka  ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے دھوم مچا دی۔پاکستانی آل راؤنڈر کی تباہ کن بولنگ نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو راجشاہی کنگز پر 68 رنز سے فتح دلائی جب کہ بنگالی لڑکیوں نے شاہدآفریدی کی تباہ کن بولنگ پر پورا سٹیڈیم سرپراُٹھا لیا،کءی لڑکیاں ہوش کھوبیٹھیں۔۔ 202 رنز کا تعاقب کرنے والی ناکام سائیڈ 18.2 اوورز میں 133 پر ہمت ہارگئی، آفریدی نے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، ابوحیدر نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ذاکر حسین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان ڈیرن سیمی نے 19 رنز اسکور کیے۔قبل ازیں فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 201 رنز جوڑے، ایون لوئس 64، کیرون پولارڈ 52، سنگاکارا 28 اور آفریدی 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے، حسین علی نے 3 اور مہدی حسن مرزا نے 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ اس پرفارمنس کے بعد آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز مل گیا ہے، وہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 4 وکٹوں کا کارنامہ 11 ویں مرتبہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے، 2 بار انھوں نے میچ میں 5 ش...

THREE CONSECUTIVE HOLIDAYS ON THIS RABI-UL-AWAL

بارہ ربیع الاول پر ایک نہیں بلکہ تین سرکاری چھٹیاں ہوں گی  کراچی: 12ربیع الاول کے موقع پر ایک اورسرکاری چھٹی کا دن قریب آرہا ہے ۔ربیع الاول کا چاند20نومبر پیر کونظرآنے کا امکان جبکہ عیدمیلادالنبی یکم دسمبرکوہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 18نومبر 2017 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4بجکر42 منٹ پرپیدا ہوگا۔ اتوار 19 نومبر بمطابق 29 صفر المظفرکی شام پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چاند دکھائی دینے کاکوئی امکان نہیں ہے ۔اس ضمن میں رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے بتایاکہ بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے ۔ اس طرح عیدِ میلاد النبی جمعۃ المبارک یکم دسمبر کو ہونےکا امکان ہے۔

WEST INDIANS CRICKET TEAM WILL VISIT PAKISTAN IN 2018

ویسٹ انڈیز نے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کر دی  نجم سیٹھی لاہور :سموک اور دوسرے حالات کی وجہ سے اس سال ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی تو آنہ سکے لیکں آئندہ سال پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی ہے ،قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ مارچ میں پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے گا ،ٹی ٹوینٹی میچز 29،31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ اسی مہینے نومبر میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کادورہ کرنا تھا تاہم وہ ملتوی کر کے آئندہ سال مارچ میں کر دیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پنجاب بھر میں سموگ کے باعث ملتوی کیا گیاہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال سے مکمل طور پر مطمئن ہے ۔

INDIAN FORMER CRICKETER A. J MILKHA SING DIED

پچھتر  سالہ بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ انتقال کر گئے   لاہور نیوز ڈیسک :اے جی ملکھا سنگھ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں ہر کوئی کرکٹ سے لگاؤ رکھتا تھا، ان کے والد اور بھائی بھی کرکٹ سے وابستہ رہے۔ ان کے بھائی کرپال سنگھ نے بھارت کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچ کھیلے۔سابق بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے سابق کھلاڑی کی موت پر اظہار تعزیت کیا گیا، بائیں بازو سے کھیلنے والے بھارتی بلے تفصیلات کے مطابق اے جی ملکھا سنگھ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں ہر کوئی کرکٹ سے لگاؤ رکھتا تھا، ان کے والد اور بھائی بھی کرکٹ سے وابستہ رہے۔ ان کے بھائی کرپال سنگھ نے بھارت کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچ کھیلے۔سابق بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے سابق کھلاڑی کی موت پر اظہار تعزیت کیا گیا، بائیں بازو سے کھیلنے والے بھارتی بلے باز نے انڈین ٹیم کی جانب سے چار ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا تھا۔ اے جی ملکھا سنگھ کے والد اور بڑے بھائی بھی کرکٹرز تھے۔اے جی ملکھا سنگھ نے ...

MUSIC IN MARRIAGE HAS BEEN PROHIBITED IN PESHAWAR

خبر دار ، شادی میں میوزک اور گانا بجانا چھوڑدیں ورنہ نکاح نہیں پڑھایا جائےگا  پشاور(ویب ڈیسک) پشاور میں علما کے ایک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان شادیوں میں نکاح نہیں پڑھائیں گے جہاں بلند آواز سے میوزک چلا کر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو۔مولانا دوست محمد نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئےبتایا کہ ایک 30 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو، ان کا کہنا تھا اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو علاقے میں کوئی عالم اس کا نکاح نہیں پڑھائے گا، اگر اس کے باوجود کوئی نکاح پڑھائے گا تو اسے 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔دوست محمد نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ خالص عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے، انھوں نے مقامی انتظامیہ اور پولیس سے درخواست کی کہ وہ فیصلے پر عملدرآمد میں ان کی معاونت کریں، شہر کے نواح میں رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جب طالبان نے یہ علاقہ کنٹرول کیا تھا تو شادی بیاہ میں میوزک پر پابندی تھی تاہم اب وہ میوزک چلا سکتے ہیں۔مولانا دوست محمد کا مزید کہنا تھا کہ ڈسک جوکیز اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال نے ان لوگوں کو پریش...

1ST TRANSGENDER JUDGE APPOINTED IN INDIA

شمالی بنگال کے اسلام پور ضلع میں پہلی خواجہ سرا جج مقرر  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پہلی بار خواجہ سرا کو جج مقرر کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29سالہ خواجہ سرا جوئیتا مالا مونڈال جو کہ بھارتی شہر کولکتہ میں پیدا ہوئی کو جج مقرر کر دیا گیاہے، جوئیتا کے جج بننے کے پس منظر میں بھارتی سپریم کورٹ کے وہ عدالتی احکامات ہیں جس میں حکومت کو حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ خواجہ سراؤں کو ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں مخصوص کوٹہ جاری کیا جائے۔جوئیتا مالا مونڈال کی زندگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دوران تعلیم سکول میں امتیازی سلوک کے باعث اس نے اپنا گھر چھوڑ کر شمالی بنگال کے ضلع اسلام پور میں رہائش اختیار کی اور یہیں اس نے خواجہ سرائوں کے حقوق کی ایک تنظیم بھی قائم کی جس میں 2 ہزار سے زیادہ خواجہ سراء شامل ہوئے۔ خواجہ سراء جج جوئیتامونڈال کاکہناتھا کہ خواجہ سراؤں کومعاشرے میں امتیازی سلوک کاسامنا کرنا پڑتا تھا اور یہ ایک تکلیف دہ موقع تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے تضحیک آمیز رویے کے باعث تعلیم شروع کی اور قانون کی ڈگری حاصل کی، معاشرے سے مل...

A QUICK RESPONSE TO OPPONENT

آزاد بلوچستان کی مہم چلانے والے مود ی کو بھارت بچانے کے لالے پڑ گئے ۔ نیو یارک :دوسروں کو تنہا کرنے اور دوسرے ملکوں کو  تھوڑنے کے کوشش  کرنے والے بھارت نے کو لینے کے دینے پڑ گئے جب سے   بھارت نے جنیوا میں آزاد بلوچستان کی تشہیری مہم شروع کی تو پاکستان نے بھی اس کا جواب دینے کیلئے نہ صرف کشمیر میں جاری مظالم کا پردہ چاک کیا بلکہ سوئس سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا گیا ، اب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر سکھ بھی میدان میں آگئے اور امریکہ میں مظاہرے شروع کردیے جس سے مودی سرکاردنیا بھر میں ذلیل و رسوا ہو کر رہ گئی ہے۔  خالصتان تحریک کے حامی ہزاروں سکھوں نے نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں بھارت مخالف ریلی نکالی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے نعرے بھی درج تھے۔ سکھوں نے اپنے  مظاہرے کے دوران نہ صرف آزادی کا مطالبہ کیا بلکہ بھارت کو دہشتگرد ریاست اور سکھوں کی قاتل سٹیٹ قرار دیا ۔  سکھ مظاہرین نے عالمی برد...

SHEHBAZ SHARIF ANNOYED ON IMRAN KHAN

خان صاحب عدالتوں سے بھاگتے ہیں ،پشاو رمیں ڈینگی آیا تو پہاڑوں پر چڑھ گئے‘شہبازشریف مظفرگڑھ سے ہیڈ پنجندتک 90کلو میٹر سڑک کو دورویہ کرنے کا اعلان ، بہاوالدین ذکریایونیورسٹی کا کیمپس بنے گا،میٹروبس بھی چلے گی سیاسی مخالفین گلہ پھاڑ پھاڑ کرکہتے ہیں کہ بڑی کرپشن ہے، آپ اتنے چمپئن بنتے ہیں تو کوئی ثبوت بھی سامنے لائیں، نیازی صاحب ایسا شخص ہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے،اسے وہ بات بھی یاد نہیں رہتی جو وہ آدھا گھنٹہ پہلے کہہ چکا ہوتا ہے قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں، میرے تینوں ادوار میںدھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا،میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ مرنے کے بعد بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دیا جائے،جب تک جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب سے نہ ملا دوں ،میں چین سے نہیں بیٹھوں گا‘وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان او رمظفر گڑھ میں دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے اور جلسوں سے خطاب لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان او رمظفر گڑھ میں الگ الگ بڑے جلسوں سے خطاب کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی اوروہاں ...

STORY OF A TRANSGENDER IN PAKISTAN

خواجہ سرا کی کہانی  آرجے فاروق کے قلم سے  میری عمر نو دس برس کی تھی جب ابا نے مجھے زمین پر گھسیٹتے ہوئے گهر سے بے گهرکر دیا تھا۔ میں چیخ چیخ کر تمہیں پکارتا رہا مگر تم بےحس وحرکت سہمی ہوئی مجھے تکتی رہیں۔ واحد روانی تمہارے آنسوؤں کی تھی جو ابا کے غیض و غضب کے آگے بھی تهمنے کو تیار نہ تھے۔ تمہارا ہر آنسو اس بات کا ثبوت تها کہ تم ابا کے اس فعل سے بہت نالاں تھی مگر ابا کی ہر بات پر سر تسلیم خم کرنے پر مجبور بهی۔محلے والوں کے طعنے، رشتے داروں کے طنز اور لوگوں کی چبهتی ہوئی نگاہوں سے جب ابا بے قابو ہو جاتے تو پهر اپنی کالے چمڑے کی چپل سے میری چمڑی ادھیڑتے۔ اپنے جسم پر چپل سے بنائے گئے نقش لیے میں اس کال کوٹھڑی کی جانب بھاگتا جو پورے گهر میں میری واحد پناہ گاہ بن گئی تھی۔ پٹائی کا دن جب رات میں ڈھلتا تو تم ابا سے چھپ کر دبے پاؤں آتیں۔ مجھے سینے سے لگاتی، اپنے دوپٹے سے میرے زخموں کی ٹکور کرتی۔ میرا سر اپنی گود میں لیے گھنٹوں میرے پاس بیٹھی رہتی۔ مجھے چپ کراتے کراتے تمہاری اپنی سسکیاں بندھ جاتیں۔ آہوں اور سسکیوں کی گونج کے علاوہ اس کال کوٹھڑ...

PAKISTANI GOVT PROTEST ON LATEST DRONE ATTACK

اسلام آباد : ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستا ن کو دھمکی کے بعد پہلا ڈرون حملہ پاک افغان سرحد پر کرم ایجنسی میں ایک مکان پر ہوا جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہے اور خبر آرہا ہے کہ پاکستان نے بغیراطلاع ڈرون حملے پر امریکا سے شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریکہ کی جانب سے گزشتہ روز کرم ایجنسی میں کئے گئے ڈرون حملے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی اور بد اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے اور بغیر اطلاع ڈرون حملے پر پاکستان نے امریکا سے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز امریکا کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملے کے بعد پاکستان آنے والی امریکی شخصیات کے لیے پروٹوکول ضوابط تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، طے کیا گیا ہے کہ جس عہدے کا افسر ہوگا اسی عہدے کا ہی پاکستانی عہدے دار اسے ملے گا۔ذرائع کے مطابق نئے پروٹوکول کے تحت ہی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے سینٹ کام کمانڈر جنرل جیمز ووٹل سے ملنے سے انکار کیا تھا اور باربار کی درخواست کے باوجود وزیر دفاع امریکی جرنیل سے نہیں ملے تھے۔یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون  طیارے نے ایک مکان پر دو ...

NEGOTIATION BETWEEN PAKISTAN AND INDIA FILED

بھارت کے کے ہٹ دھرمی نے ایک بار پھر مذاکرات ناکام بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ، بھارت اس حوالے سے تحفظات دور نہ کرسکا ،تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرزمیں پاک بھارت آبی سیکریٹری سطح کے مذاکرات ناکامہوگئے۔مذاکرات میں بھارت کشن گنگا،رتلے ہائیڈروالیکٹرک پلانٹ کی تعمیرپرپاکستان کے تحفظات دورنہ کیے۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی سیکریٹری خارجہ مسئلہ حل کرنے کے لیے فورم کے چنائوپراتفاق نہ کرسکے،بھارت ہٹ دھرمی سے بازنہ آیا اورآبی تنازع حل کرنے کے لیے پیش کردہ ایک بھی آپشن پربھی اتفاق نہ کیا۔پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی کورٹ پینل کے قیام کامطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری واٹرریسورس ڈویژن عارف احمدکررہے تھے جبکہ پانی و بجلی کی وزارت کے سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر ٹریٹی کے لیے ہائی کمشنر مرزاآصف بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری پانی سید مہر علی شاہ بھی وفد میں شامل ہیں۔اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان دوروزہ مذاکرات یکم اگست...

SIRAJ UL HAQ WATCHED THE INDEPENDENCE CUP-17 AT QDAFI STADIUM LAHORE ON NORMAL TICKET

لاہور :پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ شروع ہونے والا ہے. ملک کی ایک اہم سیاسی  شخصیت بھی میچ دیکھنے کےلئے سٹیڈیم میں آپہنچا ہے. سیاست دان پاکستان بھر میں سادگی اور سچائی کےلیے مشہور اور ہر وقت عوام کے درمیاں ان ہی کے رنگ میں رچ بس کر رہنے والے دیر لوئر کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے سراج الحق ۔روزنامہ اوصاف کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی سادگی اور کفایت شعار ی پر مبنی زندگی کی بدولت سیاست میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں. آج کے میچ کو دیکھنے کےلئے وہ بھی سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں لیکن قابل ذکر یہ ہے کہ وہ یہ میچ وی آئی پی انکلوژر میں بیٹھ کر نہیں بلکہ عام لوگوں کے ساتھ بیٹھیں گے جس کےلئے انھوں نے سب سے کم قیمت یعنی پانچ سو روپے والا ٹکٹ خریدا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا میچ بھی سراج الحق نے عوام کےد رمیاں دیکھا تھا ۔کل بھی قذافی سٹیڈیم میں لوگوں نے امیر جماعت کے ساتھ بہت سلفیاں بنائی۔

IS IQRAR UL HASAN DIED IN BURMA

ینگون (نیوزڈیسک )مشہور و معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن ان دنوں برما کے دورے پر ہیں. جبکہ گزشتہ رات سے وہ لاپتہ ہیں . اس باری میں برما میں موجود افراد کا کہنا ہے کہ اقرارالحسن جس علاقہ میں گئے تھے وہاں شدید حالات خراب ہیں اور ان کی وہاں ہلاکت کی اطلاعات بھی آئیں ہیں مزید اس بارے میں نہ تصدیق کی جا سکتی ہے نہ تردید. پاکستان میں موجود ان کے خاندانی زرائع نے تا حال کسی قسم کی ناگہانی صورتحال کے بارے میں قیا س آرائی سے گریز کیا ہے. جبکہ سوشل میڈیا اور مختلف ویب سائیٹس نے نا معلوم زرائع کی بناد پر یہ دعویٰ کیا ہے. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انھوں نے بہادر شاہ ظفر کے مزار پر لی گئی ایک تصویر کو شئیرکیا ہے۔تاہم آج فیس بک پر ان کیایک اور تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ اپنی تصویر کے ساتھ اقرار الحسن نے لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل کام ہے۔ کیونکہ میں 72 گھنٹوں سے سوئے بغیر مسلسل سفر کر رہا ہوں اور چل رہا ہوں۔ اقرار الحسن کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ان کی بخیر و عافیت وطن واپسی کی دعا بھی کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کے اس اقدام کو خوب سر...

WHAT HAPPENED WITH SHHARMILA FAROQI AT CATTLE MANDI

JUSTICE ASIF SAEED KHOSA ADMITED IN HOSPITAL

جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے سربراہ اور سپریم کورٹ کے سنئیر جج آصف سعد کھوسہ دل کی تکلیف ، پنجاب کارڈیالوجی لاہور میں داخل ،بجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے سربراہ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنئیر جج آصف سعد کھوسہ کی طبیعت دل کی تکلیف کے باعث خراب ہوگئی۔طبیعت کی خرابی کے باعث آپکو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کر لیا گیا۔جہاں انکی انجیو گرافی وانجیو پلاسٹی کی گئی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ ابھی تک ب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں ، ہسپتا ل ذرائع کے مطابق فاضل جج کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور کل گھر منتقل ہو جائیں گے۔

IMPORTANT MANASIKI HAJJ AND THEIR QUESTIONS

جوابات ازشیخ مقبول احمدسلفی اسلامک دعوۃ سنٹرطائف  سن2016 میں حاجیوں کی طرف سے بذریعہ فون بہت سے سوالات کئیگئے ان میں سے بعض اہم سوالات اور ان کے جوابات آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے تاکہ دوسروں کو بھی اس سے واقفیت ہو اور بطورخاص جنہیں ان مسائل سے واسطہ پڑے ان کے لئے آسانی ہوسکے۔ (1)سوال: میقات سے احرام نہیں باندھ سکے اندر داخل ہوکر باندھے اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: میقات سے احرام باندھنا حج کے واجبات میں سے ہے جنہوں نے میقات سے اندر جاکر احرام باندھا ان کے اوپر دم کے طور پر ایک بکرا ذبح کرکے مکہ کے فقراء ومساکین پر تقسیم کرنا ہے۔ (2)سوال: ہم لوگ منی میں کام کرتے ہیں اگر حج کرنا چاہیں تو کہاں سے احرام باندھیں گے؟ جواب: آپ منی سے ہی حج کا احرام باندھیں گے لیکن عمرہ کے لئے منی سے باہر جانا ہوگا کیونکہ منی حدود حرم میں شامل ہے، یاد رہے مزدلفہ بھی حرم کا حصہ ہے لیکن عرفات حرم میں سے نہیں ہیاس لئے منی والے عمرہ کا احرام باندھنے کے لئے عرفات جائیں گے ۔ (3)سوال: جدہ والے کہاں سے حج کا احرام باندھیں گے؟ جواب : جدہ والے عمرہ یا حج کے لئے اپنی رہائش ہی سے احرا...

MARYAN GET ANGRY FROM PM ABBASI

وزیر اعظم شاہد خاقان اور مریم نواز آمنے سامنے میں یہ کام نہیں کر سکتا، مریم نواز کو صاف انکار کر دیا  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حا ل ہی میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے درمیاں حالات کچھ اچھے نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے مریم نواز کے من پسند افراد کو عہدے دینے سے یکسر انکار کیا ہے۔ مریم کے قریبی (ن) لیگی رہنما اپنی من پسند وزارتیں حاصل کرنے کیلئے ان دنوں خاصے سرگرم ہیں تا ہم وزیر اعظم عباسی کا کہنا ہے کہ وہ تمام فیصلےمیرٹ پر کریں گے۔ مریم نواز کے علاوہ عہدوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے شاہد خاقان نے پارٹی قیادت کی ہدایات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دانیال عزیز اور طلال چوہدری جو مریم نواز کے قریبی ہیں ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ من پسند وزارت چاہتے ہیں تا ہم وزیر اعظم شاہد خاقان نے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی ہے۔

EARTH QUICK AT CHINA

بیجنگ:چین میں ایک بار پھر زلزلے نے تباہی مچادی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد زخمی جبکہ 100 سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مذید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے چینی میڈیا کے مطابق زلزلہ چین کے صوبے سی چوان میں آیا جس کی شدت امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ہزاروں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتیں 100سے زیادہونے کا خدشہ ہے ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں ،جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔