Skip to main content

WEST INDIANS CRICKET TEAM WILL VISIT PAKISTAN IN 2018









ویسٹ انڈیز نے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کر دی
 نجم سیٹھی لاہور :سموک اور دوسرے حالات کی وجہ سے اس سال ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی تو آنہ سکے لیکں آئندہ سال پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی ہے ،قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ مارچ میں پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے گا ،ٹی ٹوینٹی میچز 29،31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ اسی مہینے نومبر میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کادورہ کرنا تھا تاہم وہ ملتوی کر کے آئندہ سال مارچ میں کر دیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پنجاب بھر میں سموگ کے باعث ملتوی کیا گیاہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال سے مکمل طور پر مطمئن ہے ۔

Popular posts from this blog

RAYMOND DAVIS COMMENTS ABOUT MUNAWAR HASSAN IN HIS BOOK THE CONTRACTOR

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...