Skip to main content

AISHA GULALAI VIRAL ANOTHER VIDEOS OF IMRAN KHAN







عائشہ گلالئی کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوسکی، عمران خان کی پاک فوج کےخلاف نئی ویڈیو وائرل کردی 

 لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر بدکرداری اور کرپشن کے الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی نے اب ان کی ویڈیوز بھی ”لیک“ کر دی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر عائشہ گلالئی کے نام سے موجود ایک اکاؤنٹ پر 2 ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جو پرانی ہیں اور اس سے قبل بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور اس میں کوئی بدکرداری وغیرہ تونہیں البتہ عمران خان پاکستان آرمی کے جرنیلوں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ جرنیلوں سے متعلق عمران خان کی گفتگو والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ”میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں جو پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔“”ایک لیڈر 20 ہزار لوگ سڑکوں پر نکال لئے تو آرمی جرنیل کا پیشاب نکل آتا ہے۔ جرنیل بزدل ہوتے ہیں۔” عمران نیازی کے پاکستان آرمی کےمتعلق خیالات ۔۔دوسری ویڈیو ایک ایسی عورت کی ہے جو عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران آتی ہے اور اپنے کسی مسئلے پر دہائیاں دیتی ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا گیا کہ ”عمران نیازی کے پاس کے پی کے سے عورت فریاد لے کر آئی اور نیازی نے اسے دھکے دے کر پیچھے کر دیا، جو شخص عورتوں کی عزت نہیں کرتا، ملک کیا چلائے گا۔“سوشل میڈیا پر عائشہ گلالئی کے حمائتیوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز ”لیک“ ہوئی ہیں حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے اور پی ٹی آئی کے چاہنے والوں نے یہ اعتراض بھی اٹھایا ہے کہ یہ اکاؤنٹ عائشہ گلالئی کا نہیں ہے اور اس موقف کو تقویت اس سے بھی ملتی ہے کہ یہ اکاؤنٹ جولائی 2017ءمیں بنایاگیا۔

Popular posts from this blog

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...

BILAL PASHA- A CSS OFFICER FROM SOUTH PUNJAB IS NO MORE IN THIS WORLD

بلال پاشا کا غربت سے سی ایس ایس اور پھر داعی اجل کو لبیک کہہ دینے تک کا سفر بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا۔ بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔ بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس ...