Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2017

KHADIM RAZWI COMMENTS ON DHARNA

KHADIM RAZWI COMMENTS ON DHARNA     لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں تحریک لبیک کے ایک دھڑے کی جانب سے دھرنا ختم نہ کرنے اور ڈاکٹراشرف آصف جلالی کے الزامات کے بعد علامہ خادم حسین رضوی نے بھی جواب دیدیا ہے اور کہاہے کہ کوئی ان سے پوچھے کہ ان کے مقاصد کیا ہیں، ہماری ، تحریک کا نام تحریک لبیک یا رسول اللہ ہے، اسی کا سیاسی ونگ تحریک لبیک پاکستان بنایاہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین نے کہاکہ دھرنا پرامن تھا ، نہ جنگ ہوئی اور نہ ہی کوئی قتل و غارت ہوئی ۔ دوسروں کی ملانے کی بات کرنے اور اپنی ہی تحریک لبیک یارسول اللہ کو نہ جوڑپانے ، لاہور میں بدستور دھرنا جاری ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں علامہ خادم حسین نے کہاکہ ”یہ ان سے پوچھا جاسکتاہے کہ ان کے کیا مقاصد ہیں، ہم تو جس کام کیلئے گئے تھے ، سب کو پتہ ہے“۔  معاہدہ کرکے زریں اصولوں کو توڑنے اور ڈاکٹر اشرف جلالی کے تحریک لبیک کے چیئرمین ہونے سے متعلق دعووں کے سوال پر علامہ خادم حسین نے ب تایاکہ ”ٹھیک ہے ، ہماری تحریک کا نام تحریک لبیک یا رسول اللہ ہے، اسی کا سیاسی ونگ تحریک لبیک...

OPERATION STARTED AGAINST THE PROTESTER IN FAIZABAD ISLAMABAD

OPERATION STARTED AGAINST THE PROTESTER IN FAIZABAD ISLAMABAD  اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے شرکاء کو دی گئی گذشتہ رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا، اس دوران آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 'دھرنے کے شرکاء کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں'۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیاشدید شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں بھی  لے لیا۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔  پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں 12 زخمی لائے گئے، جن میں تین پولیس اور دو ایف سی اہلکار بھی  شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔آپریشن میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔جبکہ دھرنے کے شرکاء کی تعداد 800 کے قریب بتائی جارہی ہے...

OPERATION WILL BE INITIATED SOON AGAINST THE DHARNA AT FAIZABAD

اسلام آباد میں آپریشن کا حکم جاری، پولیس اور ایف سی الرٹ ہو گئے۔۔کن ہتھیاروں سے حملہ ہو گا؟؟حتمی اعلان اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی درالحکومت کو یرغما ل بنانے والی اور جڑواں شہر کے شہریوں کو اٹھارہ روز تک اذیت اور تکلیف سے دوچارکرنےوالے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ حکومت نے ہر ممکن مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن ایک بھی کوشش کامیاب نہ ہوا اور اب حکومت نے ا ن کےخلاف اپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے رات بارہ بجے تک ان دھرنا شرکاء کو ڈیڈلائن دی ہے ورنہ صبح صبح اپریشن شروع کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا ختم کروانے کےلئے آپریشن کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنا ختم کرانے کےلئے حتمی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بارے میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کو گرین سگنل دےد یا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد حکومت پر خاصا دبائو تھا کیونکہ جڑواں شہروںٹیموں کی تشکیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے کے یومیہ آٹھ لاکھ راہگیروں کو گزرگاہ کو تحریک لبیک نے بند کررکھا تھا ۔ آپریشن صبح شروع کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد اور...

ONE ESCAPED IN TURBAT

بلوچستان: قتل ہونے والے افراد کے 16 سالہ ساتھی کا اہل خانہ سے رابطہ   سیالکوٹ/ گجرات(ویب ڈیسک) بلوچستان کی تحصیل بلیدا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 15 افراد کے قتل کے بعد ان کے لاپتہ 16 سالہ ساتھی حیدر علی کی فون کال نے ان کے خاندان کو نئی زندگی دے دی۔سیالکوٹ کی سمبڑیال تحصیل کے جیتھکی گاؤں سے تعلق رکھنے والے حیدر علی، ان 15 افراد کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والے واحد فرد تھے جو غیر قانونی طریقے سے ایران جارہے تھے۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا حیدر علی اس امید کے ساتھ باہر جانا چاہتا تھا کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنا سکے گا۔ اسی مقصد کی خاطر انہوں نے رواں ماہ اپنے دو دوستوں 17 سالہ ابو بکر اور 16 سالہ ماجد کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ بد قسمت سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے فی فرد ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے انسانی اسمگلروں کو ادا کیے تھے۔ حیدر علی کے والد محمد اسلم جو پیشہ سے مزدور ہیں، نے بتایا کہ ان کا بیٹا اور اس کے دو دوستوں کو انسانی اسمگلروں کی جانب سے بہکایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں کی جانب سے بیرون ملک میں عیش و آرام کی...

WIFI IN HIS OWN HOME

مہنگے اور طاقتور رائوٹر کو گولی ماریں ۔۔ صرف 20روپے میں گھر میں ہی وائی فائی کے سگنلز سپر سونک بنانے کا آسان طریقہ جانیں  ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)ائنس دانوں نے وائی فائی سگنل کی رینج بڑھانے کا آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ انٹرنیٹ کی ترقی کے ثمرات جہاں اسمارٹ فونز، تھری جی اور فور جی وغیرہ کی شکل میں ہمارے سامنے ہیں وہیں گھروں اور دفتروں میں ’’وائی فائی راؤٹرز‘‘ کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے جو مختلف آلات کو اپنے وائرلیس سگنلوں کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے اور ڈیٹا کا تبادلہ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں لیکن اکثر اوقات وائی فائی راؤٹر کے سگنل کچھ خاص طاقتور نہیں ہوتے جبکہ زیادہ طاقتور وائی فائی راؤٹر اپنے آپ میں ایک مہنگا سودا ہوتا ہے۔ اس مسئلے کا ایک حیرت انگیز حل گزشتہ دنوں ڈارٹ ماؤتھ کالج، نیو ہیپمشائر، امریکا کے ماہرین نے پیش کیا ہے جو بہت ہی سادہ، انتہائی آسان اور بے حد کم خرچ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وائی فائی راؤٹر کے سگنل کمزور ہوں تو انہیں طاقتور اور مضبوط بنانے کےلیے راؤٹر کے انٹینا پر ایک عدد دھاتی پنی (فوائل) مثلاً ایلومینم فوائل (کسی ٹوپی کی طرح) لپیٹ دی...

SHAHID AFRIDI DISASTROUS BOWLING AT DHAKA

Shahid Afridi best bowling at Dhaka  ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے تباہ کن بولنگ سے دھوم مچا دی۔پاکستانی آل راؤنڈر کی تباہ کن بولنگ نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو راجشاہی کنگز پر 68 رنز سے فتح دلائی جب کہ بنگالی لڑکیوں نے شاہدآفریدی کی تباہ کن بولنگ پر پورا سٹیڈیم سرپراُٹھا لیا،کءی لڑکیاں ہوش کھوبیٹھیں۔۔ 202 رنز کا تعاقب کرنے والی ناکام سائیڈ 18.2 اوورز میں 133 پر ہمت ہارگئی، آفریدی نے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں، ابوحیدر نے 3 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ذاکر حسین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان ڈیرن سیمی نے 19 رنز اسکور کیے۔قبل ازیں فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 201 رنز جوڑے، ایون لوئس 64، کیرون پولارڈ 52، سنگاکارا 28 اور آفریدی 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے، حسین علی نے 3 اور مہدی حسن مرزا نے 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ اس پرفارمنس کے بعد آفریدی کو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز مل گیا ہے، وہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 4 وکٹوں کا کارنامہ 11 ویں مرتبہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے، 2 بار انھوں نے میچ میں 5 ش...

D.I.KHAN VICTIMS AND ALI AMEEN GANDPOOR INFLUENCE ON IT

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں با اثر افراد کے ہاتھوں انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بننے والی لڑکی نے پہلی بار براہ راست میڈیا پر آکر خود کے ساتھ پیش آنے والا سارا واقعہ بیان کردیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پر ملزمان کی پشت پناہی کا الزام بھی لگایا ہے۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ تالاب سے پانی بھر کر واپس گھر جا رہی تھی کہ اسی دوران جب وہ ثناءاللہ کے گھر کے پاس پہنچی تو سجاول (مرکزی ملزم) اپنے ساتھیوں سمیت پیچھے سے نمودار ہوا اور آتے ہی اسے دھکا دے کر نیچے گرادیا جس کے بعد ملزمان نے اس پر حملہ کردیا، انہوں نے قینچیوں کی مدد سے لڑکی کے کپڑے تار تار کردیے۔ ’اس دوران میری ایک کزن نے مجھے جسم چھپانے کیلئے اپنا دوپٹہ دیا تو انہوں نے وہ بھی کھینچ لیا جس کے بعد میں بھاگی اور ایک گھر میں گھس کر چارپائی پکڑ لی، لیکن وہ میرے پیچھے ہی گھر میں آگئے اور مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے گلی میں لے آئے جس کے بعد وہ مجھے گلیوں میں گھماتے رہے۔ پھر انہوں نے مجھے ایک کار میں ڈا...

KAMRAN AKMAL MADE FASTEST FIFTY IN FEW BALLS

KAMRAN AKMAL MADE  FASTEST FIFTY IN FEW BALLS  لاہور:پاکستان قومی ٹیم کا سابقہ سپر سٹار بلے باز اور ویکٹ کیپر کامران اکمل کئی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں ،لیکن آج کل قومی ٹیم سے باہر ہے ،موصوف نے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں لاہور کی کسی بھی ٹیم کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے کا کارنامہ سر انجا م دے ڈالا ہے ۔35سالہ کامران اکمل نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں لاہور وائٹس کی جانب سے فاٹا کی ٹیم کے خلاف محض20گیندوں پر اپنے کیریئر کی 29ویں نصف سنچری مکمل کی جو لاہور کی کسی بھی ٹیم کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی میں بنائی گئی تیز ترین ففٹی ہے ، کامران اکمل کی یہ نصف سنچری پاکستان میں کھیلے جانے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے تیسر ی تیز ترین نصف سنچری ہے ۔ملکی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں پہلی 2تیز ترین نصف سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈجارح مزاج اوپننگ بلے باز عمران نذیر کے پاس ہے جنہوں نے اپریل 2005ءمیں سیالکوٹ سٹالینز کی جانب سے لاہور بلیوز کیخلاف 14اور مئ...

TAHREK E LABBAK CONTINUED THEIR PROTEST IN ISLAMABAD

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کافیض آباد انٹرچینج پر قبضہ منگل کو آٹھویں روزبھی جاری رہا،جڑواں شہروں کے مکینوں کو شدیدپریشانی کا سامنا ‘ دھرنے کے شرکاء اور پولیس کے مابین تصادم میں 3اہلکار زخمی ہو گئےجبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیاگیا‘ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤکیاجبکہ پولیس نے جواب میں آنسوگیس کی شیلنگ کی ، حکومت نے واضح کیا ہے کہ ختم نبوت کے حوالہ سے انتخابی قانون 2017ء میں حلف نامہ میں ہونے والی غلطی کا فوری ازالہ کرکے اسے اپنی اصل حالت میں بحال کر دیا گیا ہے، لاکھوں افراد کو فیض آباد میں دھرنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، یہ سلسلہ مزید برداشت نہیں کر سکتے، آخری بار بات چیت کریں گے، اس کے بعد قانون و آئین کے مطابق کارروائی ہو گی،جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے 1026کارکنان کے 3ایم پی او کے تحت نظربندی کے احکامات جاری کر دئیے گئے،گزشتہ روز وفاقی پولیس اور شرکا کے درمیان اس وقت تصادم ہوگیا جب دھرنے کے شرکاء نے آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ۔مظاہرین نے ہاتھوں...

THREE CONSECUTIVE HOLIDAYS ON THIS RABI-UL-AWAL

بارہ ربیع الاول پر ایک نہیں بلکہ تین سرکاری چھٹیاں ہوں گی  کراچی: 12ربیع الاول کے موقع پر ایک اورسرکاری چھٹی کا دن قریب آرہا ہے ۔ربیع الاول کا چاند20نومبر پیر کونظرآنے کا امکان جبکہ عیدمیلادالنبی یکم دسمبرکوہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 18نومبر 2017 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4بجکر42 منٹ پرپیدا ہوگا۔ اتوار 19 نومبر بمطابق 29 صفر المظفرکی شام پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چاند دکھائی دینے کاکوئی امکان نہیں ہے ۔اس ضمن میں رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے بتایاکہ بلوچستان اور سندھ کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے ۔ اس طرح عیدِ میلاد النبی جمعۃ المبارک یکم دسمبر کو ہونےکا امکان ہے۔

ADLIA KO 21 TOPON KE SALAMI

عدلیہ کے حوصلے کو 21توپوں کی سلامی-محمد بلال غوری   عدالتی اختیارات کا غلط استعمال تب ہوتا ہے جب جج قا نون کے بجائے اپنے سیاسی خیالات پر عمل کرنے لگتے ہیں۔امریکی قانون دان لامار ایس سمتھ چلی لاطینی امریکہ کا ملک ہے جس نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔1970میں انتخابات ہوئے تو سوشلسٹ پارٹی کے سربراہ سینیٹر سلواڈور آلندے نے کامیابی حاصل کی۔اقتدار میں آتے ہی سلواڈور کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ا مریکی صدر نکسن کی اجازت سے سی آئی اے نے چلی کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیئے ایک خفیہ آپریشن کا آغاز کیا جس کے تحت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مہم شروع کروائی گئی۔جلسے ،جلوسوں اور ہڑتالوں کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔سی آئی اے کی منصوبہ بندی رنگ لائی اور سول حکومت کے خلاف چلی کی فوج اور عدلیہ نے گٹھ جوڑ کر لیا۔اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان نے سیاستدانوں سے متعلق تضحیک آمیز ریمارکس دینا شروع کر دیئے ،فوج نے میڈیا کے ذریعے حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کیا اور یوں بے چینی بڑھتی چلی گئی۔11ستمبر1973ء کو چلی کی فوج نے اپنے ملک کے آئین کو بوٹوں تلے روند ڈالا اور منتخب حک...

WEST INDIANS CRICKET TEAM WILL VISIT PAKISTAN IN 2018

ویسٹ انڈیز نے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کر دی  نجم سیٹھی لاہور :سموک اور دوسرے حالات کی وجہ سے اس سال ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی تو آنہ سکے لیکں آئندہ سال پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی ہے ،قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ مارچ میں پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی میچزکھیلے گا ،ٹی ٹوینٹی میچز 29،31مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ اسی مہینے نومبر میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کادورہ کرنا تھا تاہم وہ ملتوی کر کے آئندہ سال مارچ میں کر دیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پنجاب بھر میں سموگ کے باعث ملتوی کیا گیاہے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال سے مکمل طور پر مطمئن ہے ۔

INDIAN FORMER CRICKETER A. J MILKHA SING DIED

پچھتر  سالہ بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ انتقال کر گئے   لاہور نیوز ڈیسک :اے جی ملکھا سنگھ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں ہر کوئی کرکٹ سے لگاؤ رکھتا تھا، ان کے والد اور بھائی بھی کرکٹ سے وابستہ رہے۔ ان کے بھائی کرپال سنگھ نے بھارت کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچ کھیلے۔سابق بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے سابق کھلاڑی کی موت پر اظہار تعزیت کیا گیا، بائیں بازو سے کھیلنے والے بھارتی بلے تفصیلات کے مطابق اے جی ملکھا سنگھ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں ہر کوئی کرکٹ سے لگاؤ رکھتا تھا، ان کے والد اور بھائی بھی کرکٹ سے وابستہ رہے۔ ان کے بھائی کرپال سنگھ نے بھارت کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچ کھیلے۔سابق بھارتی کرکٹر اے جی ملکھا سنگھ 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے سابق کھلاڑی کی موت پر اظہار تعزیت کیا گیا، بائیں بازو سے کھیلنے والے بھارتی بلے باز نے انڈین ٹیم کی جانب سے چار ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا تھا۔ اے جی ملکھا سنگھ کے والد اور بڑے بھائی بھی کرکٹرز تھے۔اے جی ملکھا سنگھ نے ...

PAKISTANI CRICKETER PLAYED TREMENDOUS INNINGS IN SINGAPOR

پاکستان کی شان ’صاحبزادہ فرحان‘ نے ہانگ کانگ سکسز کے میچ میں ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیدیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے ہانگ کانگ ہانگ کانگ : ایک جانب قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کیخلاف برسرپیکار ہے اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہے تو دوسری جانب پاکستانی کرکٹرز ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں اور دنیا کو حیران کرنے میں مصروف ہیں۔ آج ہی شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ اور ایم سی سی کی ٹیموں کے خلاف تین میچ کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ایسا ’کارنامہ‘ سرانجام دیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی نمائندگی حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان کر رہے تھے اور بیٹنگ کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم موجود تھی۔ حماد اعظم نے گیند کروائی تو جنوبی افریقی بلے باز شاٹ مار کر سکور لینے بھاگا، گیند باﺅنڈری کی طرف جانے لگی تو وکٹ کیپنگ کرتے صاحبزادہ فرحان نے گیند پکڑنے کیلئے دوڑ لگا دی اور حماد...

AIK NIKKAH AISI BE TE

ایک نکاح ایسا بھی محمد قاسم شمالی ہندستان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتے تھے _ ایک دوپہر گھر میں آئے اور صحن میں بچھے ہوئے پلنگ پر بیٹھ گئے _ دوپہر کا کھانا نکالتے ہوئے بیوی نے کہا : "اجی، بچی کی شادی بیاہ کی بھی کچھ فکر کیجئے _" بچی تھوڑی دور باورچی خانے کے چبوترے پر بیٹھی دال دھو رہی تھی _ محمد قاسم نے ایک نظر بچی پر ڈالی _ بیوی نے ابھی پلنگ پر دسترخوان بچھایا ہی تھا کہ محمد قاسم اترے ، پیر میں جوتے ڈالے اور باہر چلے گئے _ بیوی کہتی رہ گئی کہ کھانا تو کھالیتے _ بیٹھک میں آکر محمد قاسم نے کسی سے کہا : "ذرا مولوی عبداللہ کو بلا لاؤ _" عبداللہ ان کے بھانجے تھے اور ابھی مدرسہ میں پڑھ رہے تھے _ قریب ہی کرائے کے ایک کمرہ میں رہتے تھے _ ماموں کا پیغام ملا تو بھاگے ہوئے آئے _ وہ کپڑے تو صاف ستھرے پہنے ہوئے تھے ، مگر پاجامے کے ایک پائنچے میں کھونچا لگا ہوا تھا اور کچھ لکھنے کے دوران دوات الٹ جانے کی بنا پر قمیص کے دامن پرروشنائی کا ایک چھوٹا سا نشان پڑ گیا تھا_ محمد قاسم نے بھانجے سے کہا :"میاں، تم نے اپنی شادی کے بارے میں کچھ سوچا؟" ماموں کے سوال پر ...

AGAR TESRI JANG-E- AZEEM HOTI TO

اسلام آباد (سپشل رپورٹ ڈیلی اوصاف ویب ٹیم )دنیا میں اگر تیسری جنگ عظیم شروع ہو تی ہے تو ان میں دس ممالک ایسے جو تیسری جنگ عظیم کے آثار سے محفوظ رہیں گے ۔یہ ممالک نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ جنگ کے اثرات سے بھی محفوظ رہیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں پہلے نمبر ’’فجی ‘‘ ہے ، بحرالکائل پر واقع یہ دور افتادہ جزیرہ ہے جو کہ بالکل امن پسند ہے فجی ہزاروں سال سے انسانی آباد کاریوں کا مرکز رہا ہے ۔ یہ جزیرہ اپنا اناج خود پید ا کر تا ہے ۔ اسی وجہ سے اگر دنیا میں جنگ عظیم سوئم ہوتی ہے تو یقیناً ’’فجی ایک محفوظ مقام ثابت ہو گا ۔ دوسرے نمبر پر’’ آئرلینڈ‘‘، یہ ایک امن پسند ملک ہے اور یہ نیٹو کا ممبر بھی ہے ۔ یہ جنگ عظیم سوئم ہونے کی صورت میں یہ بھی محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے ۔ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر’’ مالٹا‘‘ آتا ہے جو کہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے ۔ اور یہ یورپ میں واقع ہے ۔ جنگ عظیم دوئم میں بھی مالٹا ایک محفوظ مقام تھا ، اسی لیے اس جزیرے کو تسخیر کرنا آسان نہیں۔ یہ اتنا چھوٹا جزیرہ ہے کہ اگر اس پر ایٹم بم چلایا جائے تو وہ ایٹم بم ضائع کرنے کے مترادف ہو گا ۔جنگ عظیم سوئم کی ص...