-->

OPERATION WILL BE INITIATED SOON AGAINST THE DHARNA AT FAIZABAD


اسلام آباد میں آپریشن کا حکم جاری، پولیس اور ایف سی الرٹ ہو گئے۔۔کن ہتھیاروں سے حملہ ہو گا؟؟حتمی اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی درالحکومت کو یرغما ل بنانے والی اور جڑواں شہر کے شہریوں کو اٹھارہ روز تک
اذیت اور تکلیف سے دوچارکرنےوالے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ حکومت نے ہر ممکن مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن ایک بھی کوشش کامیاب نہ ہوا اور اب حکومت نے ا ن کےخلاف اپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے رات بارہ بجے تک ان دھرنا شرکاء کو ڈیڈلائن دی ہے ورنہ صبح صبح اپریشن شروع کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا ختم کروانے کےلئے آپریشن کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنا ختم کرانے کےلئے حتمی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بارے میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کو گرین سگنل دےد یا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد حکومت پر خاصا دبائو تھا کیونکہ جڑواں شہروںٹیموں کی تشکیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے کے یومیہ آٹھ لاکھ راہگیروں کو گزرگاہ کو تحریک لبیک نے بند کررکھا تھا ۔ آپریشن صبح شروع کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری فیض آباد طلب کر لی گئی ہے۔ جبکہ آپریشن میں ایف سی کے اہلکار بھی شریک ہوں گے۔ آپریشن میں کسی قسم کا اسلحہ استعمال نہ کرتے ہوئے صرف آنسو گیس کے شیل اور ڈنڈوں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دھرنا مظاہرین کی گرفتاری کیلئے مختلف