Skip to main content

MARYAN GET ANGRY FROM PM ABBASI












وزیر اعظم شاہد خاقان اور مریم نواز آمنے سامنے میں یہ کام نہیں کر سکتا، مریم نواز کو صاف انکار کر دیا

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حا ل ہی میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے درمیاں حالات کچھ اچھے نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے مریم نواز کے من پسند افراد کو عہدے دینے سے یکسر انکار کیا ہے۔ مریم کے قریبی (ن) لیگی رہنما اپنی من پسند وزارتیں حاصل کرنے کیلئے ان دنوں خاصے سرگرم ہیں تا ہم وزیر اعظم عباسی کا کہنا ہے کہ وہ تمام فیصلےمیرٹ پر کریں گے۔ مریم نواز کے علاوہ عہدوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے شاہد خاقان نے پارٹی قیادت کی ہدایات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دانیال عزیز اور طلال چوہدری جو مریم نواز کے قریبی ہیں ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ من پسند وزارت چاہتے ہیں تا ہم وزیر اعظم شاہد خاقان نے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی ہے۔

Popular posts from this blog

RAYMOND DAVIS COMMENTS ABOUT MUNAWAR HASSAN IN HIS BOOK THE CONTRACTOR

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...