Skip to main content

EARTH QUICK AT CHINA












بیجنگ:چین میں ایک بار پھر زلزلے نے تباہی مچادی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد زخمی جبکہ 100 سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مذید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے چینی میڈیا کے مطابق زلزلہ چین کے صوبے سی چوان میں آیا جس کی شدت امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ہزاروں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتیں 100سے زیادہونے کا خدشہ ہے ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں ،جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔

Popular posts from this blog

RAYMOND DAVIS COMMENTS ABOUT MUNAWAR HASSAN IN HIS BOOK THE CONTRACTOR

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...