Skip to main content

SHADAB KHAN WILL BE EXAMINE BY ANTI DUPING TEST

پاکستان کو آخری میچ جیتوانے والے ہیرو شاداب خان آئی سی سی  کےزیر عطاب 








دبئی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ہیرو شاداب خان کو میچ کے فوری بعد اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ’’ڈوپ ٹیسٹ ‘‘ کے لئے بلا لیا ،ڈوپ ٹیسٹ معمول کی کارروائی ہے ،ڈوپنگ ایجنسی کسی بھی کھلاڑی کو ڈوپ ٹیسٹ کے لئے بلا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کے فاتح کھلاڑی اور مین آف دی میچ شاداب خان کو میچ کے اختتام پر اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ڈوپ ٹیسٹ کے لئے طلب کر لیا جس کی وجہ سے شاداب خان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھی شریک نہ ہو سکے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل دوسراٹی 20میچ جیتنے کے بعد انعامی تقریب میں گفتگوکرتے ہوئےشاداب خان کا کہناتھاکہ میری آج کی پرفارمنس میں ماں باپ کی دعائیں بھی شامل ہیں۔ ٹی 20میچ میں اچھی پرفارمنس کی بہت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ میچ کے دوران جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو اس وکٹ نکال کر دینا پڑ تی ہے۔پاکستان نے دوسرے ٹی 20میچ میں سری لنکا کو 2وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ شاداب خان میچ کے بعد ڈوپ ٹیسٹ کے لئے طلب ، پریس کانفرنس میں بھی شریک نہ ہو سکے۔

Popular posts from this blog

RAYMOND DAVIS COMMENTS ABOUT MUNAWAR HASSAN IN HIS BOOK THE CONTRACTOR

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...