Skip to main content

Posts

BILAL PASHA- A CSS OFFICER FROM SOUTH PUNJAB IS NO MORE IN THIS WORLD

بلال پاشا کا غربت سے سی ایس ایس اور پھر داعی اجل کو لبیک کہہ دینے تک کا سفر بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا۔ بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔ بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس ...
Recent posts

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...

US VILLAGE UTQIAGVIK WILL SAW THEN SUN IN 65 DAYS, ON JAN 2024

وہ قصبہ جہاں 66 دن تک تاریکی قائم رہے گی۔ امریکہ کی ریاست الاسکا میں ایک قصبہ یٹکیاجیوک ہے جو پہلے بیرو کے نام سے جانا جاتا تھا، وہاں 18 نومبر کو دوپہر 12 بج کر 42 منٹ پر سورج طلوع ہوا اور محض 59 منٹ بعد 1:41 پر غروب ہوگیا جس کے بعد وہاں طویل ترین رات کا آغاز ہوگیا اور کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ وہاں کے رہائشی سورج کی روشنی کو اب دوبارہ دو ماہ سے زیادہ عرصے بعد دیکھ سکیں گے یا یوں کہہ لیں کہ سورج طلوع ہونے کا منظر 65 دن تک دیکھنا ممکن نہ ہو سکے گا اور اگلا سورج وہاں 23 جنوری 2024 کو طلوع ہوگا۔اس منظر کو پولر نائٹ یعنی قطبی رات کہا جاتا ہے۔ الاسکا کے شمالی خطے کا ایک تہائی حصہ آرکٹک سرکل سے اوپر موجود ہے اور اس لیے وہاں ہر سال ان ایام میں زمین اپنے محور پر کچھ جھک جاتی ہے۔ایسا ہونے سے آرکٹک سرکل کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کے دوران سورج کئی ہفتوں بلکہ مہینوں تک طلوع نہیں ہوتا ہے اور شدید ترین سردی رہتی ہے جس کو برداشت کرنا کسی باہر کے انسان کے لیے ناممکن ہے لیکن یہاں کی مقامی افراد کی تعداد لگ بھگ چار ہزار ہے جو اس 65 دن کی تاریکی کو جھیلتے ہیں۔ یہ بات بھی قابل ...

KHADIM RAZWI COMMENTS ON DHARNA

KHADIM RAZWI COMMENTS ON DHARNA     لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں تحریک لبیک کے ایک دھڑے کی جانب سے دھرنا ختم نہ کرنے اور ڈاکٹراشرف آصف جلالی کے الزامات کے بعد علامہ خادم حسین رضوی نے بھی جواب دیدیا ہے اور کہاہے کہ کوئی ان سے پوچھے کہ ان کے مقاصد کیا ہیں، ہماری ، تحریک کا نام تحریک لبیک یا رسول اللہ ہے، اسی کا سیاسی ونگ تحریک لبیک پاکستان بنایاہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خادم حسین نے کہاکہ دھرنا پرامن تھا ، نہ جنگ ہوئی اور نہ ہی کوئی قتل و غارت ہوئی ۔ دوسروں کی ملانے کی بات کرنے اور اپنی ہی تحریک لبیک یارسول اللہ کو نہ جوڑپانے ، لاہور میں بدستور دھرنا جاری ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں علامہ خادم حسین نے کہاکہ ”یہ ان سے پوچھا جاسکتاہے کہ ان کے کیا مقاصد ہیں، ہم تو جس کام کیلئے گئے تھے ، سب کو پتہ ہے“۔  معاہدہ کرکے زریں اصولوں کو توڑنے اور ڈاکٹر اشرف جلالی کے تحریک لبیک کے چیئرمین ہونے سے متعلق دعووں کے سوال پر علامہ خادم حسین نے ب تایاکہ ”ٹھیک ہے ، ہماری تحریک کا نام تحریک لبیک یا رسول اللہ ہے، اسی کا سیاسی ونگ تحریک لبیک...

OPERATION STARTED AGAINST THE PROTESTER IN FAIZABAD ISLAMABAD

OPERATION STARTED AGAINST THE PROTESTER IN FAIZABAD ISLAMABAD  اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے شرکاء کو دی گئی گذشتہ رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا، اس دوران آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ ساتھ واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ 'دھرنے کے شرکاء کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں'۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیاشدید شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہونا شروع ہوگئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں بھی  لے لیا۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔  پمز اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں 12 زخمی لائے گئے، جن میں تین پولیس اور دو ایف سی اہلکار بھی  شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی۔آپریشن میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔جبکہ دھرنے کے شرکاء کی تعداد 800 کے قریب بتائی جارہی ہے...

OPERATION WILL BE INITIATED SOON AGAINST THE DHARNA AT FAIZABAD

اسلام آباد میں آپریشن کا حکم جاری، پولیس اور ایف سی الرٹ ہو گئے۔۔کن ہتھیاروں سے حملہ ہو گا؟؟حتمی اعلان اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی درالحکومت کو یرغما ل بنانے والی اور جڑواں شہر کے شہریوں کو اٹھارہ روز تک اذیت اور تکلیف سے دوچارکرنےوالے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ حکومت نے ہر ممکن مذاکرات کرنے کی کوشش کی لیکن ایک بھی کوشش کامیاب نہ ہوا اور اب حکومت نے ا ن کےخلاف اپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے رات بارہ بجے تک ان دھرنا شرکاء کو ڈیڈلائن دی ہے ورنہ صبح صبح اپریشن شروع کی جائے گی ۔ وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا ختم کروانے کےلئے آپریشن کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنا ختم کرانے کےلئے حتمی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بارے میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کو گرین سگنل دےد یا گیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے بعد حکومت پر خاصا دبائو تھا کیونکہ جڑواں شہروںٹیموں کی تشکیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے کے یومیہ آٹھ لاکھ راہگیروں کو گزرگاہ کو تحریک لبیک نے بند کررکھا تھا ۔ آپریشن صبح شروع کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد اور...

ONE ESCAPED IN TURBAT

بلوچستان: قتل ہونے والے افراد کے 16 سالہ ساتھی کا اہل خانہ سے رابطہ   سیالکوٹ/ گجرات(ویب ڈیسک) بلوچستان کی تحصیل بلیدا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 15 افراد کے قتل کے بعد ان کے لاپتہ 16 سالہ ساتھی حیدر علی کی فون کال نے ان کے خاندان کو نئی زندگی دے دی۔سیالکوٹ کی سمبڑیال تحصیل کے جیتھکی گاؤں سے تعلق رکھنے والے حیدر علی، ان 15 افراد کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والے واحد فرد تھے جو غیر قانونی طریقے سے ایران جارہے تھے۔ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا حیدر علی اس امید کے ساتھ باہر جانا چاہتا تھا کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنا سکے گا۔ اسی مقصد کی خاطر انہوں نے رواں ماہ اپنے دو دوستوں 17 سالہ ابو بکر اور 16 سالہ ماجد کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ بد قسمت سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے فی فرد ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے انسانی اسمگلروں کو ادا کیے تھے۔ حیدر علی کے والد محمد اسلم جو پیشہ سے مزدور ہیں، نے بتایا کہ ان کا بیٹا اور اس کے دو دوستوں کو انسانی اسمگلروں کی جانب سے بہکایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں کی جانب سے بیرون ملک میں عیش و آرام کی...