شمالی کوریا نے اپنی ایٹمی پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے امریکی ٹینشن میں اضافہ کیا ہوا ہے ۔جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے امریکا کے صدر پر خوب تنقید کی اور انہیں خبر دار کیا کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنا خود کشی کے مترادف ہے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے لیے پوری طرح تیار ہے اور یہ آپشن شمالی کوریا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی شمالی کوریا کو فوجی حملے کی دھمکی دی تھی جبکہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں شمالی کوریا کے سلسلے میں ایک آپشن فوجی بھی ہے۔ دریں اثنا ایسے میں جب جوہری پروگرام پر شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، امریکا نے شمالی کوریا کی 8بینکوں اور بینکوں کے 26 منتظمین پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ، اسٹیون نوشن نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے ذریعے ہم شمالی کوریا کو اکیلا کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوسکیں گے، جس سے جزیرہ کوریا کو پرامن اور جوہری ہ...
The Latest News of Pakistan, Pakistani Politician Scandals and United State related News