Skip to main content

NEW JOBS ADVERTISED BY KPK GOVT

نئی بھرتیاں شروع،سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کو بڑی خبر سنادی گئی،شیڈول جاری







پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں مختلف اسامیوں کے Sreening Test کے لئے شیڈول جاری کردیاہے ۔ جس کے مطابق یہ ٹیسٹ پشاورکے مختلف مراکز میں 3اکتوبر سے 11 اکتوبر 2017 ء تک لئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ زکوٰۃ ،عشر،سماجی بہبود اورترقی خواتین میں اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) کے تمام زون کے امیدواروں کا ٹسٹ 3 اکتوبر 2017 ء کو صبح کے سیشن میں ہوگاجبکہ اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ کی 16 پوسٹوں کے زون ایک کاٹسٹ 3 اکتوبر کو شام کے سیشن ،زون 3 کا 4اکتوبر (صبح کے سیشن) ، زون 2 کا4 اکتوبر(شام کے سیشن) اورزون 4 اور5 کا ٹیسٹ 5 اکتوبر 2017 ء کو( صبح سیشن میں) منعقد کیاجائے گا۔ اس طرح محکمہ اعلیٰ تعلیم کے22 آفس اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لئے زون ایک کاٹسٹ 5 اکتوبر (شام) ، زون 2 کا ٹسٹ 6 اکتوبر (صبح) ،زون 3 کا 7 اکتوبر(صبح ) ،زون 4 کا7 اکتوبر(شام) اورزون 5 کا 9 اکتوبر (صبح کے سیشن میں)کو منعقد کیاجائے گا۔اسی طرح محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 12 اسسٹنٹ کے اسامیوں کے لئے زون 1 اور2 کاٹسٹ 9 اکتوبر(شام) اورزون 3 ،4 اور5 کاٹسٹ 10 اکتوبر (صبح) کے سیشن میں منعقد ہوگا۔علاوہ ازیں محکمہ جیل میں 15 اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹس کی اسامیوں کے لئے زون 1 اور5 کاٹسٹ 10 اکتوبر (شام)، زون 2 کا 11 اکتوبر (صبح) اور زون3 ، 4 کاٹسٹ11 اکتوبر (شام کے سیشن میں)منعقد ہوگا۔ اس طرح لیڈی اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کے ایک اسامی کے لئے ٹسٹ 11 اکتوبر (شام)کوہوگا۔تمام متعلقہ امیدواروں کوان کے ڈاکخانے کے پتے پرکال لیٹرز بھیج دیئے گئے ہیں تاہم جوامیدوار 26 ستمبر 2017 ء تک کال لیٹر وصول نہ کرسکے ہوں وہ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائیٹ www.kppsc.gov.pk سے اپنا کال لیٹر حاصل کرسکتے ہیں یا خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن 2۔فورٹ روڈ کے فون نمبر091-9214131, 091-9213563/9212897پررابطہ کریں یا ڈپلیکٹ کال لیٹر ذاتی طورپر پبلک سروس کمیشن سے حاصل کرلیں ۔تمام امیدواروں سے کہاگیا ہے کہ ٹسٹ کے دن ٹسٹ کے لئے آنے والے تمام امیدوارکال لیٹر کے ہمراہ اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لائیں ۔اسی صورت میں ہی امیدواروں کوامتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت ملے گی۔
(بشکریہ جاوید چوہدری )

Popular posts from this blog

RAYMOND DAVIS COMMENTS ABOUT MUNAWAR HASSAN IN HIS BOOK THE CONTRACTOR

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...