جی ٹی ایس سے پشاورریپڈ بس تک کا سفر پشاورکے اندرون جی ٹی روڈ سے حیات آباد تک سنٹرل میڈیا میں نصب سٹریٹ لائٹس کے کھمبوں پر آویزاں پینا فلیکس میں اہلیان پشاور کو دی گئی خوشخبری کہ 19 اکتوبر سے ریپڈ بس یعنی بی آر ٹی منصوبہ کا آغاز ہو چکا ہے اس خوشخبری نے حقیقی معنوں میں اہلیان پشاور کو دلی سکون پہنچایا اور اس طرح بے شک دیر سے ہی سہی پر اہل پشاور کو ایک تحفہ دیدیا گیا کہ جس کی ضرورت کافی شدت سے محسوس کی جارہی تھی‘ 19 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ایک رنگا رنگ تقریب میں اس کا سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد پراجیکٹ پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیاہے چھ ماہ کی قلیل مدت میں اس کی تکمیل کا عزم یقیناًنہ صرف اہلیان پشاور بلکہ دیگر شہروں و اضلاع سے آنے والوں کے لئے بھی اطمینان بخش ہے کہ اس طرح عوام کی مشکلات یقینی طور پر چھ مہینے ہی رہیں گی اور اس کے بعد یقیناًپشاور میں نہ صرف سفر آسان ہو جائے گا بلکہ صوبائی دارالحکومت کے مسائل میں ایک بڑا مسئلہ ٹریفک اژدھام بھی ختم ہو جائے گا بس چھ ماہ کی تکلیف گوارا کرنی ہو گی پھر اس کے بعد سفری سہولتوں سے فائدہ اٹھائیے پشاور کے ق...
The Latest News of Pakistan, Pakistani Politician Scandals and United State related News