Skip to main content

WHAT USMAN SHINWARI FATHER TOLD HIM BEFORE MATCH

والد نے میچ سے قبل فون کرکے اپنے بیٹے عثمان شینواری کو کیا ہدایات دی تھی ،تہلکہ خیز انکشافات 










 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا ٹیم پر قیامت ڈھانے والے باؤلر اور قومی ٹیم کے کھلاڑی عثمان شنواری کے والد عصمت اللہ شنواری نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے عثمان کو اس کی محنت کا صلہ دیاہے ،ون ٹیم میں سلیکشن ہوئی تو میں نے بیٹے سے فون پر بات کی اور کہا کہ سامنے کوئی بھی بلے باز ہو گھبرانا نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان شنواری کے والد عصمت اللہ شنواری نے پوری قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی گراونڈ میں روز جائیں اور سخت محنت کریں ،سرفراز کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ،پاکستانی کھلاڑی محنت کریں اور فٹنس کا خیال رکھیں ۔ان کا کہناتھا کہ عثمان شنواری کی اچھی پرفارمنس پر محلے والے اور تمام افراد خوش ہیں ،اہل علاقہ مبارک باد بھی دینے آ رہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ عثمان ٹیم میں سلیکٹ ہوا تو اس سے فون پر بات ہوئی ،میں نے اس سے کہا کہ سامنے کوئی بھی بلے باز ہو ڈرنا نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ عثمان شنواری نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں انتہائی شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور انہیں 103تک ہی محدود کرنے میں قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ یاد رہے کہ عثمان شینواری نے رمیز راجہ سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹ کھلینے کے لیے امادہ کیا اور ان کے والد نے انہیں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا انہیں اس بات پر قائل کیا تھا کہ وہ ضرور کرکٹ کھیلیں ۔

Popular posts from this blog

HAZRAT BEHLOL AND HAROON-UR-RASHID

حضرت بہلول دانا ؒاور خلیفہ ہارون الرشید بہلول کا نام تو آپ نے ضرور سنا ہو گا جنہیں بہلول دانا بھی کہا جاتا ہے۔ آپ پانچویں عباسی خلیفہ ہارون الرشید کے دور (مارچ 766 ء سے مارچ 809ء) میں ایک فلاسفر، ولی کامل اور تارک الدنیا درویش کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کا کوئی گھر یا ٹھکانہ نہیں تھا، شہر میں ننگے پاؤں پھرتے اور جس جگہ تھک جاتے، وہیں ڈیرہ ڈال لیتے۔ بعض لوگوں نے انہیں مجذوب بھی لکھا ہے کیونکہ وہ عشق الٰہی میں گم اور اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہوتے تھے۔ بہت کم لوگوں کی طرف التفات کرتے لیکن جب کبھی عوام الناس کی طرف منہ کرتے تو حکمت و دانائی کی بہت ہی عجیب و غریب باتیں کرتے۔ کوفہ میں پیدا ہونے والے بہلول کا اصل نام وہب بن عمرو اور تعلق عرب قبیلے بنو امان سے تھا۔ ان کے والد چھٹے امام جعفر الصادق کے شاگرد تھے، لیکن کچھ وقت ساتویں امام موسیٰ کاظم کی صحبت میں بھی گزارا۔ بہلول کا شمار بھی امام موسیٰ کاظم کے پیرو کاروں میں ہوتا تھا۔ جب خلیفہ ہارون الرشید نے امام موسیٰ کاظم کو قید کرنے کے بعد ان کے تابعین کے خلاف کارروائیاں شروع کیں تو وہب اور کچھ دوسرے لوگوں نے امام سے قید خانے میں ملاقات کر...

IS TYRAN WHITE IS IMARAN KHAN'S DAUGHTER

The Imran Khan's daughter Tyran White Videos