Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2017

WHO IS THE GRIL WITH MARYAM NAWAZ DURING ELECTION CAMPAIGN

ہر جگہ مریم نواز کے ساتھ رہنے والی یہ لڑکی کون نکلی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اسلام  آباد:نواز شریف کے نااہل ہونے کی وجہ سے حلقہ این اے 120 کی خالی سیٹ پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز الیکشن لڑ رہی ہے ۔ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے حلقہ این اے 120میں اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر انہوں نے گزشتہ روز داتا دربار پر حاضری بھی دی۔ مریم نواز کے ساتھ ان دنوں موجود ایک لڑکی ان دنوں سوشل میڈیا پر توجہ کر مرکز بنتی جا رہی ہے اور سبھی ان سے متعلق جاننا چاہتے ہیں کہ مریم نواز کے ساتھ ان دنوں ہرجگہ موجود رہنے والی یہ لڑکی کون ہے؟اس لڑکی سے متعلق راز سے پردہ اٹھاتے اب خبر یہ ہے کہ مریم نواز کےساتھ ہر جگہ موجود یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ ان کی چھوٹی صاحبزادی ماہِ نور صفدر ہیں جو اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی نانی کی انتخابی مہم کے دوران قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران دیکھا گیا کہ وہ ہر جگہ اپنی والدہ مریم نوا زکیساتھ دیکھائی دے رہی ہیں ۔

WHAT HAPPENED WITH SHHARMILA FAROQI AT CATTLE MANDI

JUSTICE ASIF SAEED KHOSA ADMITED IN HOSPITAL

جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے سربراہ اور سپریم کورٹ کے سنئیر جج آصف سعد کھوسہ دل کی تکلیف ، پنجاب کارڈیالوجی لاہور میں داخل ،بجی ٹی وی کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے سربراہ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنئیر جج آصف سعد کھوسہ کی طبیعت دل کی تکلیف کے باعث خراب ہوگئی۔طبیعت کی خرابی کے باعث آپکو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کر لیا گیا۔جہاں انکی انجیو گرافی وانجیو پلاسٹی کی گئی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ ابھی تک ب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں ، ہسپتا ل ذرائع کے مطابق فاضل جج کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور کل گھر منتقل ہو جائیں گے۔

IMPORTANT MANASIKI HAJJ AND THEIR QUESTIONS

جوابات ازشیخ مقبول احمدسلفی اسلامک دعوۃ سنٹرطائف  سن2016 میں حاجیوں کی طرف سے بذریعہ فون بہت سے سوالات کئیگئے ان میں سے بعض اہم سوالات اور ان کے جوابات آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے تاکہ دوسروں کو بھی اس سے واقفیت ہو اور بطورخاص جنہیں ان مسائل سے واسطہ پڑے ان کے لئے آسانی ہوسکے۔ (1)سوال: میقات سے احرام نہیں باندھ سکے اندر داخل ہوکر باندھے اس کا کیا حکم ہے؟ جواب: میقات سے احرام باندھنا حج کے واجبات میں سے ہے جنہوں نے میقات سے اندر جاکر احرام باندھا ان کے اوپر دم کے طور پر ایک بکرا ذبح کرکے مکہ کے فقراء ومساکین پر تقسیم کرنا ہے۔ (2)سوال: ہم لوگ منی میں کام کرتے ہیں اگر حج کرنا چاہیں تو کہاں سے احرام باندھیں گے؟ جواب: آپ منی سے ہی حج کا احرام باندھیں گے لیکن عمرہ کے لئے منی سے باہر جانا ہوگا کیونکہ منی حدود حرم میں شامل ہے، یاد رہے مزدلفہ بھی حرم کا حصہ ہے لیکن عرفات حرم میں سے نہیں ہیاس لئے منی والے عمرہ کا احرام باندھنے کے لئے عرفات جائیں گے ۔ (3)سوال: جدہ والے کہاں سے حج کا احرام باندھیں گے؟ جواب : جدہ والے عمرہ یا حج کے لئے اپنی رہائش ہی سے احرا...

AISHA GULALAI VIRAL ANOTHER VIDEOS OF IMRAN KHAN

عائشہ گلالئی کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوسکی، عمران خان کی پاک فوج کےخلاف نئی ویڈیو وائرل کردی   لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر بدکرداری اور کرپشن کے الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی نے اب ان کی ویڈیوز بھی ”لیک“ کر دی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر عائشہ گلالئی کے نام سے موجود ایک اکاؤنٹ پر 2 ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جو پرانی ہیں اور اس سے قبل بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور اس میں کوئی بدکرداری وغیرہ تونہیں البتہ عمران خان پاکستان آرمی کے جرنیلوں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ جرنیلوں سے متعلق عمران خان کی گفتگو والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ”میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں جو پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔“”ایک لیڈر 20 ہزار لوگ سڑکوں پر نکال لئے تو آرمی جرنیل کا پیشاب نکل آتا ہے۔ جرنیل بزدل ہوتے ہیں۔” عمران نیازی کے پاکستان آرمی کےمتعلق خیالات ۔۔دوسری ویڈیو ایک ایسی عورت کی ہے جو عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران آتی ہے ...

MARYAN GET ANGRY FROM PM ABBASI

وزیر اعظم شاہد خاقان اور مریم نواز آمنے سامنے میں یہ کام نہیں کر سکتا، مریم نواز کو صاف انکار کر دیا  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حا ل ہی میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے درمیاں حالات کچھ اچھے نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے مریم نواز کے من پسند افراد کو عہدے دینے سے یکسر انکار کیا ہے۔ مریم کے قریبی (ن) لیگی رہنما اپنی من پسند وزارتیں حاصل کرنے کیلئے ان دنوں خاصے سرگرم ہیں تا ہم وزیر اعظم عباسی کا کہنا ہے کہ وہ تمام فیصلےمیرٹ پر کریں گے۔ مریم نواز کے علاوہ عہدوں کی بندر بانٹ کے حوالے سے شاہد خاقان نے پارٹی قیادت کی ہدایات کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دانیال عزیز اور طلال چوہدری جو مریم نواز کے قریبی ہیں ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ من پسند وزارت چاہتے ہیں تا ہم وزیر اعظم شاہد خاقان نے انہیں سرخ جھنڈی دکھائی ہے۔

EARTH QUICK AT CHINA

بیجنگ:چین میں ایک بار پھر زلزلے نے تباہی مچادی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد زخمی جبکہ 100 سے زیادہ ہلاک ہوچکے ہیں ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مذید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے چینی میڈیا کے مطابق زلزلہ چین کے صوبے سی چوان میں آیا جس کی شدت امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ہزاروں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتیں 100سے زیادہونے کا خدشہ ہے ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں ،جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔

KHWJA SAD RAFIQUE KAY KHILAF DAER

خواجہ سعد رفیق کے خلاف عدالت کی توہین کرنے پر درخواست دائر اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی گئی ہے۔ منگل کو تحریک انصاف لاہور کے سابق صدر اویس یونس کی جانب دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوردیگر کی درخواست پر سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا، جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے30جولائی کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی پی اوپرحلف اٹھانے والے ججز بھی صادق اور امین نہیں رہے،خواجہ سعد رفیق پریس کانفرنس ججز اور عدلیہ پر تنقید سے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے عدلیہ اور ججزکواسکینڈلائزکیا، خواجہ سعد رفیق نے الزام لگایاکہ ججز سازش میں ملوث ہیں، پریس کانفرنس کامقصد لوگوں کی نظر میں عدالتی وقار کونقصان پہنچاناتھا درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے، یاد رہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے دوران اٹارنی جنرل سے مسلم لیگ کے رہنما خو...